امریکہ میں برفانی طوفان ’بلیئر‘کے سبب ۷؍ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ یخ بستہ تند ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری کے باعث ۶؍کروڑ سے زائد امریکی برفانی طوفان کی زد میں آگئے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 07, 2025, 1:28 PM IST | Agency | Washington
امریکہ میں برفانی طوفان ’بلیئر‘کے سبب ۷؍ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ یخ بستہ تند ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری کے باعث ۶؍کروڑ سے زائد امریکی برفانی طوفان کی زد میں آگئے ہیں۔
امریکہ میں برفانی طوفان ’بلیئر‘کے سبب ۷؍ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ یخ بستہ تند ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری کے باعث ۶؍کروڑ سے زائد امریکی برفانی طوفان کی زد میں آگئے ہیں۔ اس باعث سرکاری دفاتر اور اسکول بند ہیں، جبکہ لاکھوں امریکی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ طوفان ’بلیئر‘ کی زد میں آنے کے بعد سیکڑوں پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں، کئی ریاستوں میں سڑکیں بند ہیں اور بجلی غائب ہے۔غیر ملکی خبررساں پورٹل کی رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے سبب سب سے زیادہ ریاست کنساس متاثر ہے، اس کے علاوہ میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید موسم ’قطبی بھنور‘ کی وجہ سے ہے، جو آرکٹک کے ارد گرد گردش کرنے والی سرد ہواؤں کا علاقہ ہے اور وسطی امریکہ میں سرد موسم لاتا ہے۔طوفان ’بلیئر‘ کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں پہلے ہی تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوچکی ہیں، جبکہ کئی سڑکیں منقطع اور اسکول بند ہیں۔ محکمہ موسمیات کے سینئر ماہر میتھیو کیپوچی کا کہنا ہے کہ کنساس میں اس بار گزشتہ ۳۲؍ سال کے دوران سب سے زیادہ برف باری ہو رہی ہے، اب تک ایک فٹ (۳۰؍ سے ۴۰؍ سینٹی میٹر) سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے۔ موسم سرما کا یہ طوفان امریکی معیشت کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔
کنساس میں برف سے ڈھکا ہوا ہائی وے۔ تصویر:پی ٹی آئی