• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دیپک کیسرکر اور سامنت میں ہمت ہے تو وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں اور الیکشن کا سامنا کریں

Updated: January 06, 2023, 9:51 AM IST | siraj shaikh | Sindhudurg

دیپک کیسرکی عادت ہے کہ وہ جس کی پلیٹ میں کھاتے ہیں انہیں ہی دھوکہ دیتے ہیں۔اس لیے وہ ہمیں وفاداری کا درس نہ دیں۔

Vinayak Raut while addressing a meeting.(File Photo)
ونائک راؤت ایک اجلاس سے خطاب کے دوران ۔(فائل فوٹو)

دیپک کیسرکی عادت ہے کہ وہ جس کی پلیٹ میں کھاتے ہیں انہیں ہی دھوکہ دیتے ہیں۔اس لیے وہ ہمیں وفاداری کا درس نہ دیں۔ اگر سندھو درگ یا رتناگیری ضلع کے شیوسینکوں اور نو منتخب سرپنچوںاور نائب سرپنچوں کو انتظامیہ کے افسران کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے، تو ہم سڑکوں پر اتریں گے اور دیگر معاملات میں وزیر اُدے سامنت کی بدعنوانی کو بھی اجاگر کریں گے۔ وہ اس بات کو نوٹ کرلیں،‘‘  یہاں ایک تقریب میں ایم پی ونائک رائوت نے ا ن الفاظ میں دیپک کیسرکر اورادئے سامنت کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر دیپک کیسرکر اور سامنت میں ہمت ہے تو وہ ایم ایل اے کے عہدوں سے استعفیٰ دیں اور دوبارہ انتخابات کا سامنا کریں۔ریاست میں موجودہ حکومت ایک ڈھونگ ہے۔ کیونکہ بی جے پی اگلے دو تین مہینوں میں خود ہی اس حکومت کو گرانے والی ہے۔ سندھودرگ کے کنکولی تعلقہ واقع ماتوشری  منگل کاریالیہ میں ادھو بالاصاحب ٹھاکرے کی شیو سینا کے نو منتخب سرپنچوں ا ور نائب سرپنچوں کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا،اس موقع پر ایم  پی ونائک رائوت نے شندے گروپ کے دونوں وزیروں پر تنقید کی ۔
 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راؤت نے کہا کہ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کی شیوسینا نے حال ہی میں منعقدہ گرام پنچایت انتخابات میں اچھی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر کوکن سے اپنی جیت کی مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شیو سینکوں نے آئندہ تمام انتخابات  کے لئے کمر کس لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیوسینکوں کو اس کے لیے سخت محنت کرنی چاہئے۔ شیوسینا کو کنکولی اسمبلی حلقہ میں ۶۸۱۳۰؍ ووٹ ملے ہیں حالانکہ مخالفین نے ہمارے خلاف ایک بڑا محاذ بناکر ہمیں شکست دینے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عقاب کی اڑان ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی اس حلقے میں اپنا زعفرانی پرچم لہرائیں گے ۔
  ایم ایل اے ویبھو نائک نے کہاکہ اگرچہ شیوسینا اب ریاست میں اقتدار میں نہیں ہے، لیکن ہم نو منتخب سرپنچوں کو انتظامی اور دیگر مدد ضرور فراہم کریں گے۔ کوکن واسی جو ٹھان لیتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔ ویبھو نائک نے نو منتخب  اراکین اور سرپنچوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی اور کہا کہ نئے سرپنچ کو اپوزیشن کی طرف سے مختلف آفر دئیے جائیں گے۔ ان کے کسی بھی آفر کو قبول نہ کریں۔لیکن آپ شیوسینا کی وجہ سے منتخب ہوئے ہیں اور آپ کو جو ووٹ  ملے ہیں وہ  بی جے پی مخالف عوام نے آپ کو دیا ہے۔اس لئے ہمیں شیوسینا کے ساتھ ایماندار ہونا چاہئے۔اس موقع پر ارون ددھواڈکر، ستیش ساونت، سندیش پارکر، اتل راوانے، سنجے پادتے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
نارائن رانے کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ
 نارائن رانے اور ان کے بیٹے نلیش رانے اور نتیش رانے ، شیوسینا، پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے اور یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ آدتیہ ٹھاکرے کی دشاسالیان موت کے معاملے  میںتحقیقات کی جا ئے۔ اس لیے ایم پی ونائک رائوت نے مطالبہ کیا کہ سندھودرگ میں اب تک جو نو سیاسی  شخصیات کا قتل کیاگیا ہے ان کی ایس آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کی جائے اور نارائن رانے اور ان کے بیٹوں کا بھی نارکو ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ لوگوں کے سامنے سچائی آئے۔ 

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK