• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’عوام بی جے پی کو ووٹ نہیں دے رہے تو پھر سیٹیں کہاں سے آرہی ہیں؟‘‘

Updated: October 08, 2024, 11:12 PM IST | Chandigarh

کسان لیڈر راکیش ٹکیت کا سوال ،کہا کہ بی جے پی اپنے مخالفین کو الگ الگ لڑواکر انتخابی کھیل کھیلتی ہے اور پھر ایسے غیر متوقع نتیجے آتے ہیں

Famous farmer leader Rakesh Tiket has raised the obligatory question
مشہور کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے واجب سوال اٹھایا ہے

ہریانہ میں آنے والے غیر متوقع نتائج جس میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک ہو رہی ہے ، پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی سیٹیں بی جے پی کو مل رہی ہیں، اتنی امید کسی کو نہیں تھی۔ عوام تو بی جے پی کو ووٹ دے ہی نہیں رہے ہیں پھر یہ سیٹیں کہاں سے آ رہی ہیں؟ یہ حیران کرنے والی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اپنے مخالفین کو الگ الگ لڑوا کر انتخابی کھیل کھیلتی ہے جس سے نتائج ان کی خواہش کے مطابق آتے ہیں۔ ہریانہ میں کسان تحریک کے دوران سب سے زیادہ لاٹھیاں چلیں، کئی کسانوں نے اپنی جان گنوائی، ان کی شہادت ہوئی، اس کے بعد بھی  نتائج اس طرح آتے ہیں تو حیرانی ضرور ہوگی۔
 کسان لیڈر نے  بی جے پی کی غیر متوقع فتح کا مزید تجزیہ کیا کہ ہریانہ میں بے روزگاری، کسانوں  اورمزدوروں کے سیکڑوں مسائل موجود ہیں لیکن پھر بھی بی جے پی کو سیٹیں حاصل ہو رہی ہیں۔ یہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ پوری طرح سے سیاسی ریاضی ہے۔بی جے پی انتخاب کو ’کسان بمقابلہ دیگر‘ کی شکل میں کھیل رہی ہے،   یہ بڑا گھوٹالہ ہے۔ اگر عوام ووٹ نہیں دے رہے ہیں تو بی جے پی کیسے جیت رہی ہے اس کے بارے میں معلوم کیا جانا چاہئے۔  ہریانہ میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی کو راکیش ٹکیت نے دوسری نظر سے دیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔  انہوں نے کہا کہ بی جے پی کس طرح لیڈروں اور پارٹیوں کو توڑتی ہے، یہ ریاضی ان کے پاس ہے۔ جب لوگ آپس میں تقسیم ہو کر انتخاب لڑتے ہیں تو اسی طرح کی حالت پیدا ہوتی ہے۔ہمیں نہیں لگتا کہ عوام نے اسے ووٹ دیا ہے۔

haryana Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK