• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اگر ہر مسجد کے نیچے مندر ہے توہر مندر کے نیچے بودھ مٹھ ملےگا:سوامی پرساد موریہ

Updated: November 27, 2024, 11:00 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow

یہ الزام لگایا کہ یوگی حکومت نے سنبھل میں جان بوجھ کر فساد کروایا ہے۔ ماتا پرساد پانڈے نے کہا کہ پولیس کے ذخیرہ میں غیر قانو نی اسلحہ بھی ہوتا ہے۔

Police are marching in the affected areas to bring the situation under control in Sambhal. Photo: PTI
سنبھل میں حالات قابو میں لانے کیلئے پولیس متاثرہ محلوں میں مارچ کررہی ہے۔ تصویر :پی ٹی آئی

سنبھل جامع مسجد سروے کے دوران ہونے والے تشدد پر اپوزیشن لیڈروں نے یوگی حکومت کو سخت سست کہنا جاری رکھا ہے۔ اب سوامی پرساد موریہ کابھی بیان سامنے آیا ہے۔ راشٹریہ شوشت سماج پارٹی کے سربراہ سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ ہر مسجد میں مندر کی تلاش کرنے والے غلط طریقہ اپنا رہے ہیں۔ اگر ہر مندر کو گرا کر مسجد بنائی گئی ہے تو ہر بودھ مٹھ کو گرا کر مندر بنائے گئے ہیں۔ اس سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کیدارناتھ، بدری ناتھ اور پوری بودھ مٹھ ہی تھے۔ آئین میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات کو اسی طرح قبول کیا جائے گا جیسا کہ وہ۱۹۴۷ء میں تھے۔ سوامی پرساد موریہ نے  مزیدکہا کہ حکومت نے سنبھل میں جان بوجھ کر فساد کرایا ہے۔ جئے شری رام کے نعرے لگانے والوں کو افسران کو اپنے ساتھ لے جانے کی کیا ضرورت تھی؟اسی سے واضح ہو رہا ہے کہ فساد کس نے اور کیوں کروایا۔   
دریں اثناء اتر پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈےنے بھی سنبھل تشدد پر  بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ  پولیس کے مال خانوں میں کئی طرح کا اسلحہ ہوتا ہے جس کی جب ضرورت ہوتی ہے پولیس اسکا استعمال کرتی ہے، سرکاری بندوق سے گولی چلانے پروہ ملزم بن جائیں گے۔ پولیس کے پاس مال خانے میں غیرقانونی اسلحہ بھی ہوتا ہے اور یہ پولیس والوں کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اس کا استعمال کب اور کہاں کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت مخصوص طبقہ کے لوگوں سے ناراض رہتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی شمالی ہند میں فرقہ وارانہ کشیدگی ہمیشہ برقرار رکھنا چاہتی ہے تاکہ اسے فائدہ ملتا رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK