پیداوار پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر نظر آرہا ہے۔ اس تبدیلی سے خریف کی فصلوں کا بھی نقصان ہوا تھا۔
EPAPER
Updated: January 15, 2025, 11:46 AM IST | Agency | Washim
پیداوار پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر نظر آرہا ہے۔ اس تبدیلی سے خریف کی فصلوں کا بھی نقصان ہوا تھا۔
واشم ضلع میں بادل چھانے سے چنے اور گیہوں کی فصل متاثر ہوئی ہے۔ ضلع میں گزشتہ دو تین دن سے موسم میں تبدیلی کے سبب آسمان میں بادل چھائےہوئےہیں ۔ پیر کو شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ اتوار سے شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔ اس بدلتے موسم کے سبب ضلع میں دن بھر بادل چھائے رہنے سے ربیع فصلوں میں روگ لگنے کا خدشہ ہے، حالانکہ محکمۂ موسمیات نے آئندہ ۵؍ دن تک موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کسانوں کی پیداوار پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر نظر آرہا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کے سبب خریف کی فصلوں کا نقصا ن ہوا تھااور اب ربیع کی فصل بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ پہلے ہی بازاروں میں پیدا واروں کا مناسب دام نہیں مل رہا ہے۔ اب موسم میں تبدیلی کے سبب پیداوار میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہےکہ ۱۵؍ دن پہلے ضلع میں بے موسم بارش کے بعد موسم خشک ہوگیا ہے اور ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ اس بارش سے فصلوں کا فائدہ ہوا تھا لیکن گزشتہ ۴؍ روز سےبادل چھائے رہنے سے فصلوں میں روگ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس پرکسانوں نے فکرمندی ظاہر کی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ضلع میں منگل کو موسم صاف تھا اور ٹھنڈ بھی محسوس کی جارہی تھی۔