کے ڈی ایم سی کی حدود میںکروڑوں کی لاگت سے کنکریٹ کی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیںلیکن کام میںکئی خامیاں سامنے آئی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 27, 2023, 7:02 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai
کے ڈی ایم سی کی حدود میںکروڑوں کی لاگت سے کنکریٹ کی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیںلیکن کام میںکئی خامیاں سامنے آئی ہیں۔
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی)کی حدود میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم ایم آر ڈی اے) کے توسط سے کروڑوں روپے کی کانکریٹ کی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہے۔تاہم اس کام میں بہت سی غلطیاں سامنے آئی ہیں۔ ان نقائص کو دور کرنے کیلئے کے ڈی ایم سی کی میونسپل کمشنر اندورانی جھاکڑ سمیت ایم ایم آر ڈی اے کے عہدیداران اور عوامی نمائندوں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس میٹنگ میں ایم ایم آر ڈی اے کا صرف ایک ہی انجینئر موجود تھا۔ایم ایم آر ڈی اے کے اعلی افسران کی عدم موجودگی پر شہری انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
کے ڈی ایم سی کی کچھ اہم سڑکیں پانچ مرحلوں میں کنکریٹ کی بنائی جارہی ہیں۔اس کام کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ تاہم اس کام میں بیشتر جگہوں پر نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کئی جگہوں پر ڈرینج کا مسئلہ آرہا ہے۔ اس ضمن میں عوامی نمائندوں کے علاوہ متعدد شہریوں نے بھی اپنی شکایات درج کی ہیں۔ ان شکایات کے پس منظر میں منگل کو کے ڈی ایم سی نے صدر دفتر میں ایم ایم آر ڈی اے کے ذمہ داران متعلقہ ٹھیکیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تھی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس اہم میٹنگ میں ایم ایم آر ڈی اے کا ایک انجینئر اور پی ایم سی موجود تھا۔ کسی بڑے افسر اور ٹھیکیدار نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔
اس ضمن میں سٹی انجینئر ارجن اہیرے نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم آر ڈی اے کی جانب سے شہر میں سڑکوں کو کنکریٹ بنانے کا کام جاری ہے اس کام کوئی میں کوئی خامی پائی جاتی ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے آنے والی شکایات کے ازالہ کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا مگر ایم ایم آر ڈی اے نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔