• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’حضور محمد ؐسب کیلئے‘ مہم سے متعلق خواتین کی اہم نشست

Updated: September 03, 2024, 4:41 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اداکارہ ثناء خان نےمہم کے انوکھے پروگراموں کے ذریعے برادران وطن سے رابطےکی کوشش کی ستائش کی۔

A large number of women participated in the campaign organized in Islam Gymkhana for `Huzur Muhammad sab for all`. Photo: INN
اسلام جمخانہ میں منعقدہ’حضور محمد ؐ سب کیلئے‘ مہم میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تصویر : آئی این این

’حضور محمد ؐ سب کیلئے‘ سالانہ مہم کے تحت پیر کو اسلام جمخانہ میں خواتین کی خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں شہر و مضافات کی سیکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ 
 اس موقع پر فلم اداکارہ ثناء خان ، جو ان دنوں اسلام کی تبلیغ میں پیش پیش ہیں، نے اس مہم سے وابستہ ہونے پر فخر کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ اسلام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے برادران وطن میں پھیلی غلط فہمیوں کی وجہ سے دوریاں بڑھ رہی ہیں لیکن اس مہم کے انوکھے پروگراموں کے ذریعے برادران وطن سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے جو یقیناً قابل تعریف اور قابل تقلید ہے۔ ‘‘
 انہوں نے پروگرام کی خواتین شرکاء سے اپنے خاندان اور سہیلیوں کے ساتھ مل کر گھر گھر جاکر مہم کو پہنچانےکی اپیل کی۔ یہ بھی کہاکہ میں خود بھی جہاں تک ممکن ہوگا، اس مہم کو برادران وطن تک پہنچانے کی کوشش کروں گی۔ ‘‘
مہم کے سربراہ ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے کہاکہ’’ اگر خواتین چاہیں تو سماج میں انقلاب آسکتا ہے۔ آج ہی سے مہم کے پروگراموں کے تعلق سے اپنے ساتھیوں کو جوڑنا شروع کریں۔ ‘‘
 مہم کے کور کمیٹی کی ممبر پرنسپل زیبا ملک نے جلسے کی نظامت کی۔ ڈاکٹر قاسم امام، فاروق سید، فرید خان اور عمران علوی سمیت ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر، ایڈوکیٹ فرحانہ شاہ، نغمہ صدیقی اور فرزانہ شاہد، نے بھی اظہار خیال کیا۔ 
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شبانہ شیخ، عین العطار، روبینہ فیروز، معراج یوسف ابراہانی اور ڈاکٹر اعجاز فاطمہ پاٹنکر وغیرہ نے شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت اسلام جمخانہ خواتین وِنگ کی صدر عابدہ پالوبا نے کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK