پاکستان میں انتخابی ہلچل تیز، ۸؍ فروری کے الیکشن کیلئے ۲۸؍ہزار ۶۲۶؍ امیدوار میدان میں، پہلی بار ایک ہندوخاتون بھی قومی اسمبلی کی رکنیت کیلئے امیدوار۔
EPAPER
Updated: December 27, 2023, 7:38 AM IST | Agency | Islamabad
پاکستان میں انتخابی ہلچل تیز، ۸؍ فروری کے الیکشن کیلئے ۲۸؍ہزار ۶۲۶؍ امیدوار میدان میں، پہلی بار ایک ہندوخاتون بھی قومی اسمبلی کی رکنیت کیلئے امیدوار۔
پاکستان میں انتخابی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اعلان کیا کہ کم از کم ۲۸؍ ہزار ۶۲۶؍ امیدوار میدان میں ہیں ۔اس کےساتھ ہی کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرچہ نامزدگی کو قبول کرلیا ہے۔یہ ان کیلئے بڑی راحت کے طور پر دیکھا جارہاہے۔دوسری طرف عمران خان کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے’پاکستان تحریک انصاف‘ ( پی ٹی آئی) کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انتخابی نشان ’’بلہ‘‘ (بیٹ) بحال کر دیا ہے۔
عدالت نے بلے کا نشان بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے اندرون پارٹی انتخابات کے غیر آئینی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پارٹی کے انتخابی نشان کو ضبط کرلیاتھا۔ اس کے خلاف پی ٹی آئی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے ریمارکس دیئے کہ صاف نظر آرہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کو جہاں عدالت سے یہ راحت ملی وہیں ایک جھٹکا بھی لگا جب پارٹی کے نائب چیئر مین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کا آرڈر جاری کیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی ۱۵؍ روز کیلئے جیل میں نظر بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر کے آرڈر کے مطابق شاہ محمود قریشی ۹؍ مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور ان کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔
اس بیچ الیکشن کمیشن نے منگل کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں کے اعدادوشمار پیش کئے۔ قومی اسمبلی کی ۱۰۸۵؍ نشستوں اور ۴؍ صوبائی اسمبلیوں کیلئے ۲۸؍ ہزار ۶۲۶؍ امیدواروں نے پرچے داخل کئے ہیں۔