• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پُر وقار تقریب میں غلاف ِخانہ کعبہ تبدیل کردیا گیا

Updated: July 08, 2024, 1:40 PM IST | Agency | Makkah Mukarramah

حسب روایت اتوار کو نئے اسلامی سال کے پہلے دن یکم محرم الحرام کو ایک پُروقار تقریب میں  خانہ کعبہ کے غلاف (کسوہ )کو تبدیل کردیا گیا۔

Soul-stirring scenes of the changing of the cover of Kaaba Allah on the occasion of 1st of Muharram on Sunday. Photo: INN
اتوار کو یکم محرم الحرام کے موقع پر کعبۃ اللہ کے غلاف کی تبدیلی کے روح پرور مناظر۔ تصویر : آئی این این

حسب روایت اتوار کو نئے اسلامی سال کے پہلے دن یکم محرم الحرام کو ایک پُروقار تقریب میں  خانہ کعبہ کے غلاف (کسوہ )کو تبدیل کردیا گیا۔ ایک خصوصی ٹیم نے انتہائی منظم طریقے سے پرانے غلاف کو ہٹاکر نئے غلاف کو چڑھانے کا عمل مکمل کیا۔ غلاف خانہ کعبہ ۵۶؍ الگ الگ حصوں  پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں  کعبۃ اللہ پر چڑھانے کے بعد آپس میں  سل دیا جاتاہے۔ 
ہاتھ سے بنے ہوئے نئے کسوہ (غلاف کعبہ) کی تیاری میں ۱۵۹؍تکنیکی ماہرین اور ہنر مندوں نے حصہ لیا۔ یہ غلاف ۸۵۰؍کلو خام ریشم، ۱۲۰؍ کلوگرام سونے کے تاروں اور۱۰۰؍کلوچاندی کے تاروں سے بنایا گیا ہے۔ غلاف کا مجموعی وزن۱۳۵۰؍ کلو اور اونچائی ۱۴؍فٹ ہے۔ نئے غلاف کی تیاری پر تقریباً۲۵؍ملین ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ غلاف کعبہ کو دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین پر انتہائی احتیاط سے تیار کیا جاتاہے۔ سیاہ رنگ کے ریشمی کپڑے پر سونے کی تاروں سے قرآن کی آیات لکھی گئی ہیں۔ یہ سونے کی کڑھائی والے۵۶؍ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور ہر ایک کی تیاری میں  ۶۰؍ سے ۱۲۰؍ دن لگتے ہیں۔ نئے غلاف کو کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے مخصوص ٹرکوں اور گاڑیوں سے مخصوص راستے سےمسجد الحرام تک لایا گیا۔ غلاف کعبہ کو المسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔ ایک خصوصی تکنیکی ٹیم نے کسوہ کی تبدیلی کے پورے عمل کی نگرانی کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK