• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیٹھی میں دلت پریوار کو گھر میں گھس کر گولی مار دی گئی، یوپی کے جنگل راج پر اپوزیشن برہم

Updated: October 05, 2024, 10:34 AM IST | Ahmadullah Siddiqu | Lucknow

مہلوکین میں میاں بیوی کے علاوہ  ۶؍ اور ڈیڑھ سال کی بیٹیاں شامل، قتل سے قبل ملزم نے وہاٹس ایپ اسٹیٹس لگایا کہ ’’۵؍ لوگ مرنے والے ہیں، جلد دکھاؤںگا‘‘

Police officers investigating in Amethi.
امیٹھی میں پولیس اہلکار تفتیش کرتے ہوئے۔

 یوپی کےامیٹھی ضلع میںایک  دلت کنبہ کے ۴؍افراد کو گھر میں  گھس کر گولی ماردی گئی جس کے بعد ریاست میں  لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سوال اٹھنےلگا ہے۔  اپوزیشن غم وغصے کا اظہارکرتےہوئے حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں اور وزیراعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔  
 جمعرات کی شام  امیٹھی کے شیو رتن گنج تھانہ علاقے میں گھر میں گھس کر جس دلت خاندان کو گولی ماری گئی وہ  پنوہنا کمپوزٹ اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر سنیل بھارتی ، ان کی  اہلیہ اور دو بچوں پر مشتمل تھا۔ یکے بعد دیگرے ۹؍راؤنڈ فائرنگ کر کے پورے خاندان کو  ختم کردیاگیا۔ بیٹیوں کی عمریں ۶؍ سال اور ڈیڑھ سال تھیں۔  ملزم   کے خلاف سنیل بھارتی  اوران کی اہلیہ نے ایک ماہ قبل پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور جان سے مارنے کی دھمکی کا بھی ذکر کیاتھا۔ جمعہ کو قتل کے بعد ملزم چندن ورما کو گرفتار کرلیا ہے۔ قتل سے قبل اس نے وہاٹس ایپ پر اسٹیٹس رکھاتھا کہ ’’۵؍ لوگ مرنے والے ہیں، جلد دکھاؤںگا۔‘‘مقتول کی بیوی پونم  نے چھیڑچھاڑ اور ہریجن ایکٹ کے تحت  چندن کے خلاف اگست میں شکایت درج کرائی تھی ۔ذرائع کے مطابق اسی مقدمہ میں جیل جانے سے قبل اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور اب صلح کے لئے دباؤ بنا رہا تھا۔فی ا لحال مقتول سنیل بھارتی کے والد اور ساس کی تحریرپر مقامی تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قتل کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK