• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپ میں فائرنگ سے ۵؍افراد ہلاک

Updated: July 08, 2023, 11:20 AM IST | Dhaka

کاکس بازار کے اوکھیا کیمپ پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کیلئے ارسا اور آر ایس او کے درمیان لڑائی ہوئی

File photo of a Rohingya refugee camp in Cox`s Bazar area of Dhaka
ڈھاکہ کے کاکس بازار علاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کی فائل فوٹو

 بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے اوکھیا میں روہنگیا کیمپ میں فائرنگ کی واردات میں ۵؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہاں  روہنگیا سالویشن آرمی (اے آر ایس اے) اور سالیڈیرٹی آرگنائزیشن (آر ایس او) کے  اراکین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ۵؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد ارسا کے رکن بتائے جاتے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح اوکھیا کے کیمپ۸؍ ویسٹ میں پیش آیا۔
 ہلاک ہونے والوں میں کیمپ۸؍ ویسٹ کا رہائشی انور حسین(۲۴) ، محمد حمیم(۱۶) ، کیمپ۱۳؍ کا رہائشی نورالامین(۲۴)  اور کیمپ۱۰؍ کا رہائشی محمد ناظم اللہ شامل ہیں۔ پانچویں متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے۸؍اے پی بی این کیپٹن (ایڈیشنل ڈی آئی جی) عامر ظفر نے کہا کہ روہنگیا کیمپ میں شرپسندوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع کے بعد جب وہ ابتدائی گھنٹوں میں جائے واقع پر پہنچے تو تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ دو دیگر زخمی اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ گئے۔ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ روہنگیاؤں نے کہا کہ کیمپ پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کے لیے ارسا اور آر ایس او کے درمیان کچھ عرصے سے جدوجہد جاری ہے۔ اس وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ افراد مارے گئے۔ اس واقعہ سے پورے کیمپ میں افراتفری مچ گئی۔
 اے پی بی این کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشن اینڈ میڈیا) فاروق احمد نے کہا کہ کیمپ میں کئی مسلح گروپوں کے درمیان اندرونی تنازعہ کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، آج علی الصبح دو عسکریت پسند گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ یہ سب ارسا کے ممبر تھے۔  فاروق احمد نے کہاکہ ’’ارسا کون ہے اور آر ایس او کون ہے یہ مسئلہ نہیں ہے۔ کیمپ میں دہشت گردی کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے  آپریشن جاری ہے۔

bangladesh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK