• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈرگ مافیا سے تعلق، کانگریس نے ایم پی کے نائب وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

Updated: October 11, 2024, 11:46 PM IST | New Delhi

جیتو پٹواری نے نوجوانوں میں نشہ کی لت میں اضافہ کیلئے زعفرانی پارٹی کو ذمہ دارٹھہرایا، نشاندہی کی کہ ملک میں ۴۰؍ کروڑ افراد منشیات کا استعمال کرتے ہیں

Congress leader Jeetu Patwari at a press conference
کانگریس لیڈر جیتو پٹواری پریس کانفرنس میں 

کانگریس نےگجرات پولیس اور نارکوٹک کنٹرول بورڈ  کے اس انکشاف پر کہ  مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ  جگدیش دیوڈا کے ایک قریبی ساتھی کا ڈرگ مافیا کے ساتھ مبینہ طور پر گہرا تعلق ہے، بی جےپی کو جم کرآڑے ہاتھوں لیا۔   اس  انکشاف کی بنیا د پر کانگریس نے دیوڈا کے فوری استعفیٰ اور جامع تحقیقات  کی مانگ کی ۔ 
 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری اور کانگریس کے میڈیا کوآرڈنیٹر ابھے دوبے نے جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ’’ منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار نے نوجوان نسل کو برباد کرکے ملک کو زخمی کردیا ہے، اس لئے  حکومت کو اس بحران کو روکنے کیلئے سخت قدم   اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘ جیتو پٹواری  نے نشاندہی کی کہ’’ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں تقریباً۴۰؍ کروڑ لوگ منشیات کے عادی ہیں، اس تعداد  میں ہر سال تقریباً۲؍ کروڑ ۱۰؍ لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں نہیں دیں لیکن  ہر سال دو کروڑ نشے کے عادی بنائے۔‘‘ 
  پٹواری نے کہا’’بہت سی ریاستوں میں منشیات کے تار  بھوپال میں پکڑے گئے منشیات کے ریکیٹ سے  جڑے ہوئے  ہیں۔ اس کے لئے پوری طرح سے مودی اور ان کی حکومت  ذمہ دار ہے۔ پچھلے۱۰؍ برسوں میں  ہندوستان کی ایک تہائی آبادی منشیات کا شکار ہو چکی ہے۔‘‘   انہوں نے منشیات کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کیلئے  بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK