• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

محمد رفیع کی یاد میں آج شہر ومضافات میں متعدد تقریبات منعقد ہوں گی

Updated: July 31, 2024, 1:16 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ہندی فلموں کےمعروف گلوکار محمد رفیع کو ان کی ۴۴؍ ویں برسی پر خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بدھ ۳۱؍ جولائی کو شہر و مضافات میں متعدد قسم کے موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے کےساتھ باندرہ (مغرب) لکی ہوٹل جنکشن پر محمد رفیع چوک اور سانتا کروز قبرستان، جہاں رفیع صاحب کی تدفین کی گئی تھی، ان مقامات پران کے سیکڑوں مداحوں کی حاضری متوقع ہے

Mohammad Rafi. Photo: INN
محمد رفیع۔ تصویر : آئی این این

ہندی فلموں کےمعروف گلوکار محمد رفیع کو ان کی ۴۴؍ ویں برسی پر خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بدھ ۳۱؍ جولائی کو شہر و مضافات میں متعدد قسم کے موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے کےساتھ باندرہ (مغرب) لکی ہوٹل جنکشن پر محمد رفیع چوک اور سانتا کروز قبرستان، جہاں رفیع صاحب کی تدفین کی گئی تھی، ان مقامات پران کے سیکڑوں مداحوں کی حاضری متوقع ہے۔  
رفیع فائونڈیشن کے روح رواں بینو نائر نے بتایا کہ ’’ہر سال کی طرح امسال بھی سب سے پہلے ہم باندرہ، لکی ہوٹل جنکشن پر قائم کئے گئے محمدرفیع چوک کادورہ کریں گے۔ وہاں سےان کی رہائش گاہ جاکر ان کے اہل خانہ کو پرسہ دیں گے۔ بعدازیں سانتاکروز قبرستان جائیں گے جہاں رفیع صاحب کی قبر پر حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی کہاکہ’’رفیع صاحب کی ۴۴؍ویں برسی پر ایک مرتبہ پھر ہم حکومت سے انہیں بھارترتن ایوارڈ سے نوازے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘  

یہ بھی پڑھئے: رفیع صاحب کے گھر پر بنےمیوزیم میں روزانہ متعدد مداح خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں

رفیع صاحب کے’کاکا‘ نام کے ایک زبردست مداح کنگ سرکل میں رہتے ہیں ۔ انہوں  ے اپنے گھرکا ایک وسیع کمرہ رفیع صاحب سے منسوب کر رکھا ہے جس میں سال بھر موسیقی کا پروگرام منعقد کیاجاتاہے۔ رفیع صاحب کی ۴۴؍ ویں برسی کے موقع پر بدھ ۳۱؍جولائی کو دوپہر میں ۳؍بجے سے ایک خاص میوزیکل پروگرام یہاں منعقد کیاجائے گا۔ اس میں رفیع صاحب کے گائے ہوئے صدابہار نغموں سے سامعین کو محظوظ کیاجائے گا۔ اس کےعلاوہ شہر ومضافات کی دیگر تنظیموں کی جانب سے اس موقع پر رفیع صاحب کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔ ان میں رفیع صاحب کے گائے ہوئے نغموں کے علاوہ ان کی زندگی کے مختلف اوصاف کو یاد کیا جائیگا۔ ان پروگراموں میں بیرونِ شہر اور ریاست سے سیکڑوں مداحوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK