• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناندیڑ میں راشن دکانداروں نے الیکٹرانک مشین کی ارتھی نکالی

Updated: August 06, 2024, 10:33 AM IST | Agency | Nanded

مشینوں میں خامی کے سبب اناج تقسیم نہیں ہو پا رہا ہے، عوام برہم ہیں لیکن انتظامیہ کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

Ration shopkeepers protesting against the ownership of electronic machines. Photo: Inquilab
الیکٹرانک مشین کی ارتھی لے کر احتجاج کرتے ہوئے راشن دکاندار۔ تصویر : انقلاب

راشن دکانوں میں استعمال ہونیوالی ای پوس( الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل) مشینوں میں تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے لوگوں کو راشن حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس سلسلے میںملنے والی تفصیلات کے مطابق راشن دکانوں پر اناج کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے  حکومت نے راشن دکانداروں میں ای پوس مشینیں تقسیم کی ہیں۔ راشن کارڈ ہولڈرس کی شناخت انہی مشینوں سے کی جاتی ہے اور انہیں دیئے جانے والے اناج کی تفصیلات بھی اس میں درج کی جاتی ہے۔ لیکن ان مشینوں میں پچھلے ایک مہینہ سے تکنیکی خرابیاں آرہی ہیں جس کی وجہ سےد کانوں پر راشن کی تقسیم کا عمل متاثر ہورہاہے۔
راشن کی دکانوں پر اناج حاصل کرنے کیلئے لئے لوگ روزانہ جمع ہوتے ہیں لیکن انہیں اناج نہیں دیا جا رہا ہے۔ دکاندار ان ای پوس مشینوں میں آرہی تکنیکی خرابی کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ  کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہاہے ۔ جبکہ راشن نہ ملنے سے ناراض عوام دکانداروں ہی پر  برہمی ظاہر کررہے ہیں۔ تنگ آکر ان دکانداروں نے انتظامیہ کی توجہ اس مسئلے  کی طرف مبذول کروانے کیلئے  ایک انوکھا  مظاہرہ کیا ۔ ان لوگوں نے  ایک علامتی ارتھی بنائی  اور اس ارتھی پر  اپنی اپنی دکان پر استعمال ہونے والی  ای پوس مشینیں رکھ دیں۔پھر اس ارتھی کو جلوس کی شکل لے کر مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے تحصیل دفتر پہنچے ۔راشن دکانداروں نے تحصیل دفتر پہنچ کر یہ ساری مشینیں  تحصیلدار کے پاس جمع کروا دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یا تو ان مشینوں کی جگہ نئی اور درست مشینیں فراہم کی جائیں یا پھر عوام کو مشینوں کے بغیر اناج تقسیم کرنے کی اجازت دی جائےکیونکہ مشینوں کی وجہ سے انہیں خفت اٹھانی پڑ رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK