• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیراگوئے میں ایس جے شنکر نے مہاتما گاندھی کے مجسمےکی نقاب کشائی کی

Updated: August 23, 2022, 11:10 AM IST | Agency | Asunción

وزیر خارجہ کے مطابق آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ آسونسیون میونسپلٹی کی تعریف کی

 S Jaishankar tweeted this picture of the unveiling of the statue..Picture:PTI
ایس جے شنکرنے مجسمےکی نقاب کشائی کی یہ تصویر ٹویٹ کی۔ ۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو پیراگوئے کے دارالحکومت آسونسیون  میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ڈاکٹر جے شنکر جنوبی امریکہ کے اپنے ۶؍ روزہ دورے میں پہلی بار یہاں آئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اسے شہر کے مرکزی ساحل پرلگانے کیلئے آسونسیون میونسپلٹی کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔ یہ یکجہتی کی علامت ہے جس کا اظہار کووڈ وبا کے دوران اتنی سختی سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے تاریخی `کاسا ڈی لا انڈیپینڈینشیا کا بھی دورہ کیا جہاں سے پیراگوئے کی آزادی کی تحریک دو صدیوں سے بھی پہلے شروع ہوئی تھی۔ساؤ پالو میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ چین نے۱۹۹۰ء کے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں سرحدی علاقوں میں فوجیوں کے جمع ہونے پر پابندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات پر واضح اثر پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK