Inquilab Logo

سعودی عرب میں اب ورک پرمٹ کی فیس اورایئرٹکٹ کا خرچ کفیل کے ذمہ ہوگا

Updated: January 24, 2023, 12:16 PM IST | Riyadh

سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے تصدیق کی ہے کہ مملکت میں کفیل حضرات کی یہ ذمہ داری قرار دی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے پیشے کی تبدیلی کی فیس بھی ادا کریں گے۔

The Saudi government has given relief to foreign workers; Photo: INN
سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کو راحت دی ہے ; تصویر:آئی این این

سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے تصدیق کی ہے کہ مملکت میں کفیل حضرات کی یہ ذمہ داری قرار دی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے پیشے کی تبدیلی کی فیس بھی ادا کریں گے۔  وزارت کے مطابق سعودی کفیل اورآجر اپنے کارکنان کی مختلف مواقع اور مقاصد کیلئے فیس کی ادائیگی کے پابند ہوں گے۔ یہ فیس کارکنان کے ذمہ نہیں ہو گی۔
  سعودی کفیل اپنے زیر کفالت کارکنان کی رہائش کیلئے اقامہ فیس ،مملکت میں کام کرنےکا لائسنس حاصل کرنے کی فیس، ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ نیزان امور میں کسی قسم کا متعلقہ کارکن کو جرمانہ ہونے کی صورت میں اس جرمانے کی ادائیگی کی بھی آجر کے ذمہ ہو گی۔مزید یہ اپنے کارکنان کی مملکت میں آمد اور مملکت سے جانے کے ائیر ٹکٹ کی رقم بھی سعودی کفیل  کے ذمہ ہو گی۔
 وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے یہ بھی کہا ہے کہ غیر ملکی کارکنان کو یہ حق ہو گا کہ وہ ملازمت سے فراغت پر اپنی ملازمت اور تجربے کا سرٹیفکیٹ اپنے آجر سے طلب کریں۔ یہ سرٹیفکیٹ انہیں لازماً دیا جائے گا اور کسی قسم کی فیس کے بغیر دیا جائے گا۔آجر حضرات کی طرف سے جاری کئے گئے سرٹیفکیٹ پر متعلقہ کارکنان کی ملازمت جوائن کرنے اور مکمل کرنے کی تاریخیں بھی درج ہوں گی۔ نیز ان پر آخری وصول کردہ تنخواہ بھی درج کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK