زرعی اخراجات میں اضافہ، آمدنی میں کمی غیر یورپی ممالک کے ساتھ نامناسب مقابلہ آرائی کیلئے یورپی یونین کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
EPAPER
Updated: February 10, 2024, 10:47 AM IST | Agency | Madrid
زرعی اخراجات میں اضافہ، آمدنی میں کمی غیر یورپی ممالک کے ساتھ نامناسب مقابلہ آرائی کیلئے یورپی یونین کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
یورپی یونین کے دیگر ملکوں کے کسانوں کے ساتھ ہی اسپین اور پولینڈ کےکسان بھی ٹریکٹر احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں جمعہ کو جگہ جگہ ٹریکٹروں کے ساتھ مارچ کرکے ٹریفک جام کردیا اور ۲۷؍ یورپی ملکوں کے وفاق ’یورپی یونین‘ کو اپنے مسائل کے طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی۔
کسانوں کا الزام ہے کہ یورپی یونین کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف ان کے زرعی اخراجات بڑھ گئے ہیں بلکہ ان کیلئے ان ممالک کے کسانوں سے مقابلہ آرائی میں بھی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جو یورپی یونین کا حصہ نہیں ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ یورپی یونین کی پالیسی تبدیل کی جائے تاکہ زراعت پر اخراجات کم ہوں، آمدنی میں اضافہ ہو اور زرعی پیداوارکی فروخت کے معاملے میں غیر یورپی یونین ممالک کے ساتھ نامناسب مقابلہ آرائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یورپی ممالک کے کسان بیرون ملک سے سستی زرعی پیداوار کی درآمد سے پریشان ہیں۔