• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کورونا بحران میں کئی کمپنیاں اپنا قرض کم کرنے میں کامیاب

Updated: July 20, 2021, 12:49 PM IST | Agency | New Delhi

ریلیف اصلاحات سےکمپنیوں کوقدرے سہولت ملی ہے جس کا فائدہ وہ قرض کی ادائیگی کی صورت میں اٹھا رہی ہیں

 Tata Steel reduced its debt by 24% in the Corona crisis.Picture:INN
ٹاٹا اسٹیل نے کورونا بحران میںاپناقرض ۲۴؍ فیصد تک کم کردیا۔تصویر :آئی این این

:کورونا کی وجہ سے کئی  کمپنیوںکو اپنے قرض کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔  ایک صورتحال ایسی بھی بتائی جارہی ہےکہ  اس وقت مارکیٹ میں بھی پیسہ بھی گردش کررہا ہے جس کا کمپنیاں  فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ کمپنیوں نے پچھلے ایک سال کے دوران اس عرصے کے دوران اپنے قرض میں ۶۰؍ فیصد سے زیادہ تخفیف کی ہے۔قرضوں میں کمی والی کمپنیوں میں بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ٹاٹا اسٹیل پر مارچ ۲۰۲۰ء تک ایک لاکھ ۱۶؍ ہزار ۳۲۸؍ کروڑ روپےکا۔ یہ مارچ۲۰۲۱ء  میں ۲۴؍ فیصد کم ہوکر۸۸۵۰۱؍ کروڑ روپے پر آگیا ہے۔ ا سی گروپ کی کمپنی ، ٹاٹا پاور نے بھی اپنے قرض میں۵۷؍ فیصد تک کمی کردی ہے۔ ایک سال میں ، اس کا قرض۲۷۵۸۷؍ کروڑ کم ہوکر ۲۰۷۶۸؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔مارچ۲۰۲۰ء  میں یہ۴۸۳۷۶؍کر وڑ روپے تھا۔ گراسم انڈسٹریز کا انڈسٹریز کا قرض اسی عرصے کے دوران۸۴۶۵۱؍کروڑ روپے  سے ۲۴؍ فیصد کم ہوکر ۶۴۱۹۴؍کروڑ روپے پر آگیا ہے۔ سرکاری اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا (سیل) کا قرض۵۴۱۲۷؍کروڑ روپے سے کم ہوکر ۳۵۵۷۶؍ کروڑ روپے پر آگیا ہے۔ اس میں۳۴؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ویدانتا کمپنی  بھی اپنا قرض ۳۰؍ فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس کا قرض مارچ۲۰۲۰ء  میں ۵۹۱۸۷؍کروڑ روپے سے کم ہوکر مارچ۲۰۲۱ء  میں۴۱۶۷۷؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ جندال اسٹیل کا قرض۳۶۸۲۴؍ کروڑ روپے سے کم ہو کر۲۱۵۵۱؍کروڑ روپے پر آگیا ہے۔ اس میں ۴۱؍ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ریلائنس انفرا نے بھی قرضوں میں۴۹؍ فیصد کمی  ہے۔کمپنی کا قرض ۱۷۰۶۶؍ کروڑ روپے تھا۔ اب یہ۸۷۸۱؍ کروڑ روپے ہے۔بتایاجارہا ہےکہ ریلیف اصلاحات سےکمپنیوں کوقدرے سہولت ملی ہے جس کا فائدہ وہ قرض کی ادائیگی کی صورت میں اٹھا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK