• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پے اینڈ پارک کے نام پر نو پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرانے اورپیسے وصول کرنے والوں پر پولیس کاشکنجہ

Updated: December 27, 2023, 6:54 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

آزاد میدان پولیس نے ایسےایک مقام پر سپر وائزر کے خلاف کیس درج کیا۔

A file photo of the parking lot. Photo: INN
پارکنگ کے مقام کی ایک فائل فوٹو۔ تصویر : آئی این این

شہر اور مضافات میں اکثر پے آیند پارک کا ٹھیکہ لینے والوں سے دو اور چار پہیہ گاڑی پارک کرنے والوں کو شکایت ہوتی ہے کہ بی ایم سی کی پے اینڈ پارک سے متعلق طے شدہ رقم سے زائد رقم وصول کی جاتی ہے ۔ یہی نہیں ٹھیکیدار اور سپر وائزر پارکنگ کے طے شدہ علاقے کے اطراف گاڑی پارک کرنے پر بھی سپر وائزر اور وہاں موجود ملازم زبردستی پیسہ وصول کرتے ہیں۔ آزاد میدان پولیس نے ایسے ہی پے اینڈ پارک کے نام پر لوگوں سے پیسے اینٹھنے والے بی ایم سی کانٹریکٹر اور سپر وائزر کا پردہ فاش کرتے ہوئے شہری انتظامیہ کے ہیڈ کوارٹر کے اطراف پے اینڈ پارک کا ٹھیکہ لینے والے سپر وائزر کے خلاف کیس درج کیا ہے۔
آزاد میدان پولیس نے ایک ایسے مقام پر گاڑی پارک کرنے کے پیسے وصول کرنے کی پاداش میں سپر وائزر کے خلاف کیس درج کیا ہے جہاں نہ تو پے اینڈ پارک کی حد ہے، نہ پارکنگ کی اجازت۔ آزاد میدان کے ایک پولیس افسر کرن پوار نے موصولہ شکایت پر مذکورہ معاملہ کا جائزہ لیا تھا۔ جب آفیسر نے بذات خود اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پے اینڈ پارک کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ اس کے باوجود سپر وائزر کی ہدایت پر وہاں موجود ملازم نے دو کاروں کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے پی کے وائن کے سامنے پارک کرایا تھا اور کار کے ڈرائیوروں سے گاڑی کی چابی بھی لے لی ساتھ ہی پے اینڈ پارک کا پیسہ بھی وصول کر لیا تھا ۔ پولیس افسر کے بقول وہیں جب گاڑی کے ڈرائیور چابی دے کر چلے گئے تو ملازمین نے وہاں سے گاڑی نکال کر پے اینڈ پارک میں لگا دی۔جب کار کے ڈرائیور پارک کی ہوئی جگہ پر پہنچے تو اپنی گاڑی وہاں نہ پاکر پریشان ہوگئے اور کار تلاش کرتے ہوئے بی ایم سی ہیڈ کواٹر کے پے اینڈ پارک زون میں پہنچے تو ملازمین نے ان سے گاڑی کا نمبر حاصل کرکے گاڑی ان کے حوالے کی تھی۔ اس معاملہ میں متاثرین سے پولیس افسر نے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد سپر وائزر محسن حسن خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK