• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں نیرل کے گاؤں کےطلبہ نے۳۰؍تمغےاپنے نام کئے

Updated: October 16, 2024, 2:00 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli

دامت گاؤں اور ممداپور میں خوشی کی لہر، ان میں  مدرسہ امام ربانی کے ۱۴ ؍طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

Karate champions from Damat village and Mamdapur can be seen with their medals and coaches. Photo: INN
دامت گاؤں اور ممداپور کے کراٹے چمپئن اپنے تمغوں  اور کوچ کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

بنیادی سہولیات کے فقدان اور وسائل کی کمی کے باوجود نیرل سے قریب واقع دو چھوٹے گاؤں کے بچوں نے نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر ۳۰؍میڈلز حاصل کئے۔ ڈومبیولی میں قومی سطح پر منعقد کراٹے چمپئن شپ میں ۱۰؍ بچوں نے گولڈ، ۱۰؍ نے سلور اور ۱۰؍نے برونز میڈل حاصل کرکے اپنا اور قوم و ملت کا نام روشن کیا۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ ممدا پور کے معروف مدرسہ امام ربانی کے ۱۴ ؍طلبہ نے بھی گولڈ میڈل حاصل کئے۔
  ڈومبیولی کے ساولا رام اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونیوالے’کیمورا شکوکائی کراٹے نیشنل چمپئن شپ ‘ میں آئرن فیسٹ اکیڈمی کراٹے کلاسیز(دامت گاؤں)  کے ۱۶؍ اور ممدا پور میں واقع مدرسہ امام ربانی کے ۱۴؍بچوں نے اس نیشنل کراٹے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جس میں سے ۱۰؍ بچوںنے گولڈ،۱۰ نے سلور اور ۱۰؍ نے برونز میڈل حاصل کئے۔ اس طرح مذکورہ دونوں گاؤں کے ۳۰؍مسلم بچوں نے ۳۰؍میڈلز حاصل کئے۔ عیاں رہے کہ اس قومی سطح کے مقابلے میں ۴۰۰؍ بچوں نے حصہ لیا   جس میں سے دامت اور ممدا پور کے سبھی بچوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ضمن میں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے فوزان نجے ،جو ان بچوں کے کوچ ہیں، نے انقلاب کو بتایا کہ ہمارے بچوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے بس انہیں صحیح تربیت حاصل ہونا چاہیے۔  ڈومبیولی میں نیشنل لیول  کے کراٹے چمپئن شپ میں دامت اور ممدا پور کے سبھی بچوں نے مختلف زمروں میں میڈل حاصل کئے۔قابل ذکر ہے کہ اہل دامت گاؤں نے انتہائی پر جوش انداز میں بچوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK