اس وقت سونے، سونے کے زیورات اور جواہرات پر ۳؍فیصد جی ایس ٹی لگایا جا رہا ہے۔ جی ایس ٹی میں کمی کرنے سے سونے کے خریداروں کو بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 1:23 PM IST | Agency | New Delhi
اس وقت سونے، سونے کے زیورات اور جواہرات پر ۳؍فیصد جی ایس ٹی لگایا جا رہا ہے۔ جی ایس ٹی میں کمی کرنے سے سونے کے خریداروں کو بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔
بجٹ ۲۰۲۵ء کے آنے میں اب صرف۲۱؍ دن باقی ہیں اور یکم فروری ۲۰۲۵ء کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ملک کا بجٹ پیش کریں گی۔ فی الحال سونے کی صنعت کی طرف سے وزیر خزانہ کے سامنے آئندہ بجٹ میں سونے پر عائد جی ایس ٹی کو کم کرنے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اس وقت سونے، سونے کے زیورات اور جواہرات پر ۳؍فیصد جی ایس ٹی لگایا جا رہا ہے جسے کم کر کے ایک فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ بجٹ میں مرکزی حکومت نے سونے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی۱۵؍فیصد سے کم کر کے۶؍فیصد کر دی تھی اور جولائی۲۰۱۳ء کے بعد یہ سب سے بڑی ڈیوٹی کٹوتی تھی جس کے بعد کسٹم ڈیوٹی بھی کم ترین سطح پر آ گئی۔ اس کے بعد سونے کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا اور یہ فیصلہ گھریلو سونے کی مانگ کیلئے درست ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ہندوستان میں سونے اور سونے کے زیورات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے سونے پر جی ایس ٹی کم کرنے اور بڑا فائدہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انڈسٹری کے ’ریوینیو ایکوئیلنس ریشو ‘کو ایک فیصد تک کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو سونے کے خریداروں کو بڑا فائدہ مل سکتا ہے۔
سونے کی صنعت کے پاس کچھ مطالبات اور سفارشات ہیں جن کی وہ وزیر خزانہ سے توقع کر رہی ہے جن میںسے چند یہ ہیں:گولڈ جیولری ڈومیسٹک کونسل (جی جے سی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سونے پر جی ایس ٹی کو ۳؍فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرے جس سے سونے کا شعبہ جو ہندوستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، زیادہ مسابقتی بن جائے گا۔ اس کا فائدہ براہ راست صارفین اور سونے کے خریداروں کو ملے گا۔
گولڈ مونیٹائزیشن اسکیم کو سپورٹ کرنے کیلئے سفارشات ہیں۔ اس کے ذریعے برسوں سے بے کار پڑے سونے کے ہولڈنگز کو قیمت کی بنیاد پر مارکیٹ میں لانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ اس اقدام کے ذریعے ملک کے لاکھوں گھروں میں برسوں سے بیکار پڑا سونا معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
الیکٹرانک گولڈ رسیٹس (ای جی آر) کی تجارت میں حائل رکاوٹوں پر حکومت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے اور اس پر کوئی قدم اٹھا یا جانا چاہئے۔اس کے علاوہ جی ایس ٹی سے متعلق شکایات کے فوری حل اور ہال مارکنگ کے قواعد پر مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔ ان کے ذریعے سونے اور زیورات کی صنعت کی کارکردگی اور بھروسے میں اضافہ ہوگا۔