• Mon, 13 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اُجین میں کباڑ والےکو جے شری رام کہنے پر مجبور کیاگیا، ۲؍ گرفتار

Updated: August 30, 2021, 9:42 AM IST | Inquilab News Network | Ujjain

نعرہ لگانے کے بعدہی عبدالرشید کی جان بچی مگر ان کا ساراسامان پھینک دیا گیا اور دوبارہ گاؤں نہ آنے کی دھمکی دی گئی

Forcing Abdul Rashid to raise a mischievous youth slogan.Picture:INN
عبدالرشید کو شر پسند نوجوان نعرہ لگانے پر مجبور کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 اندور میں برادران وطن کے اکثریتی علاقے میں چوڑی بیچنے کی پاداش میں تسلیم نامی نوجوان کو زدوکوب کرنے کے بعد اب اُجین میں ایک مسلم کباڑی والے کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیاہے۔ ۲؍ بھگوا شدت پسند نوجوانوں  نے عبدالرشید نامی ایک کباڑی والے کو نہ صرف جے شری رام کہنے پر مجبور کیا بلکہ اس کا سارا سامان پھینک دیا اور اسے دوبارہ گاؤں میں داخل نہ ہونے کی دھمکی دی۔سنیچر کے  اس واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آجانے کے بعد اتوار کو پولیس  نے کیس درج کرکے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔  سب ڈویژنل آفیسر آف پولیس آر کے رائے نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ واقعہ سنیچر کو پیش آیا جب  اس علاقے میں طویل عرصے سے کاروبار کرنے والا عبدالرشید کباڑ کا کچھ سامان خریدنے کیلئے اپنا منی ٹرک لے کر سکلی گاؤںپہنچا تھا۔‘‘انہوں نے بتایا کہ عبدالرشید کو گاؤں  سے زبردستی نکال دیاگیا اور آئندہ وہاں  کاروبار کیلئے نہ آنے کی دھمکی دی گئی۔ جب وہ گاؤں  سے جارہاتھا تو ۲؍ افراد نے اسے روک لیا ، اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور  اسے جے شری رام کہنے پر مجبور کیا۔ عبدالرشید کسی طرح ان کے مطالبے کو پورا کرکے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا۔  کمال سنگھ (۲۲) اور ایشور سنگھ (۲۷) کے خلاف کیس درج کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK