• Fri, 25 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خلیج بنگال میں طوفان ’دانا‘ کے پیش نظر بنگال کے۹؍ اضلاع کے اسکولوں میں ۲۶؍ اکتوبر تک چھٹی کا اعلان

Updated: October 23, 2024, 12:12 PM IST | Agency | Kolkata

 وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیاہے کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے سے سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔ اس خوف کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ریاست کے ۹؍ اضلاع کے تمام اسکولوں میں ۲۳؍ اکتوبر یعنی آج سے ۲۶؍ اکتوبر تک چھٹی کا اعلان کردیاگیا ہے۔

Fishermen have also been banned from going into the sea. Photo: INN
ماہی گیروں کےسمندر میںجانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ تصویر : آئی این این

 وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیاہے کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے سے سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔ اس خوف کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ریاست کے ۹؍ اضلاع کے تمام اسکولوں میں ۲۳؍ اکتوبر یعنی آج سے ۲۶؍ اکتوبر تک چھٹی کا اعلان کردیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے بدھ سے ساحلی علاقوں میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق، طوفان ’دانا‘ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح کے درمیان ادیشہ کے پوری اور بنگال کے ساگر دیپ سے ٹکرا سکتا ہے۔ طوفان سے ریاست کے کئی اضلاع متاثر ہوں گے۔ ۲۴؍ پرگنہ اور مشرقی مدنا پور کے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ان تینوں اضلاع کے پڑوسی اضلاع کولکاتا، ہاؤڑہ، ہگلی، بانکوڑا، مغربی مدنا پور اور جھاڑگرام ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان۹؍ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط کنٹرول روم پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ کنٹرول روم ۲۴؍ گھنٹے کھلا رہے گا۔ بدھ سے ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آفت سے نمٹنے کیلئے پہلے جتنے اقدامات کئے گئے، اس بار بھی وہی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت نے نشیبی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا حکم دیا ہے۔ ریاستی اور قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ فیری سروس بند رہے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ تباہی کا خطرہ ختم ہونے کے بعد فیری سروس دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے ساحلی علاقوں میں سیاحوں کے سفر کو کنٹرول کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پہلے ہی ریلیف کا بندوبست کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔ مختلف محکموں کے سیکریٹریوں کو آفات کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK