• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

حیدرآباد میں ایئرپورٹ جیسی سہولتوں سے لیس چرلا پلی ریلوے ٹرمینل کا افتتاح

Updated: January 07, 2025, 12:02 PM IST | Agency | Hyderabad

چرلاپلی ٹرمینل دیگر ٹرمینلس مثلاً سکندر آباد ، حیدر آباد اور کاچے گوڑا ریلوے اسٹیشنوں پر ریل ٹریفک کا بوجھ کم کرے گا، اس ٹرمینل سے ۱۹؍ ٹریک جوڑے گئے ہیں۔

A photo released after the inauguration of Charlapally Railway Terminal. Photo: PTI
چرلا پلی ریلوے ٹرمینل کی افتتاح کے بعد جاری کی گئی تصویر۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو حیدرآباد میں جدید ترین چرلا پلی ریلوے ٹرمینل کا افتتاح کیا جو انفراسٹرکچر کی جدید سہولیات سے لیس ہے۔ یہ ٹرمینل شہر میںٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے بہتر کنکٹی ویٹی کے مقصد کے تحت بنایا گیاہے۔ ۴۱۳؍کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ ٹرمینل اپنی جدید سہولیات کے ساتھ ایرپورٹس کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں۶؍اسکیلیٹرز، ۷؍ لفٹ، مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ ویٹنگ ہال، ایک اعلیٰ درجے کا ویٹنگ ایریا، ایک ایگزیکٹیو لاؤنج، اورسہولیات جیسے کیفے ٹیریا، ریستوراں اور بیت الخلاء شامل ہیں ۔ فی الحال، ٹرمینل سے ٹرینوں کے ۱۳؍ جوڑے چل رہے ہیں جن میں مزید۱۲؍ ٹرینوں کا منصوبہ ہے۔ اس ٹرمینل  سے۱۹؍ ٹریک جوڑے گئے ہیں ۔چرلاپلی ٹرمینل شہر کے دیگر ٹرمینل مثلاً سکندر آباد ، حیدر آباد اور کاچے گوڑا  ریلوے اسٹیشنوںپرریل ٹریفک کا بوجھ کم کرے گا ۔یہاںسے کچھ مال بردار ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں مودی نے۲۰۱۴ء سے وندے بھارت ٹرینوں، امرت بھارت اسٹیشنوں اور تقریباً۱۰۰؍ فیصد ریلوے الیکٹری فکیشن جیسے اقدامات پر زور دیتے ہوئے، ہندوستانی ریلوے کو تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے ریلوے انفراسٹرکچر کی توسیع پر روشنی ڈالی جس میں ۳۰؍ ہزارکلومیٹر سے زیادہ نئے ٹریک اور متعدد ریل اوور بریج اور انڈر بریج گزشتہ ایک دہائی میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ۲۰۱۴ء  کے بعد سے ایئرپورٹس، میٹرو ریل خدمات اور سڑکوں کے نیٹ ورک میں نمایاں ترقی کو بھی اجاگرکیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK