• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھانے شہر کے۱۱؍ پروجیکٹوں کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح

Updated: October 14, 2024, 2:15 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

شہریوں تک سرکاری اسکیمیں پہنچ سکیں اس کیلئےاصولوں میں تبدیلی کی گئی اور مہم چلائی گئی :ایکناتھ شندے

Chief Minister Eknath Shinde at the inauguration of various projects at Thane. Photo: INN
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے تھانے میں مختلف پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر۔ تصویر : آئی این این

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آئندہ چند دنوں میں ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی امید ہے اور اسی لئے ریاستی حکومت کی جانب سے دھڑلے سے متعدد پروجیکٹوں  کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ اسی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعہ کی شب تھانے شہر کے ۱۱؍ مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرکہا کہشہریوں کو سرکاری خدمات زیادہ سے زیادہ اور آسانی سے میسر ہو اس کیلئے اصولوں میں تبدیلی کی گئی۔تھانے میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے عوام سے خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اور اس سے پہلے جب وہ شہری ترقی کے وزیر تھے، انہوں نے پالیسی میں تبدیلی اور قانون میں ترمیم کرکے اسکیموں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ `’’حکومت آپ کی در پر، پروگرام کے ذریعے عوام کو سرکاری اسکیموں سے بیدار کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اسکیموں کی معلومات ہو سکے۔‘‘
  حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا‌گیا ہے کہ پانچ کروڑ شہریوں کو اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔
کون کون سے پروجیکٹوں کا افتتاح کیاگیا 
 یوگا کاٹیج اینڈ ہینگنگ گارڈن( رگھوناتھ نگر)، 
ماتوشری گنگو بائی سمبھاجی شندے اسپتال کی توسیع(کسن نگر):۸۰؍ بیڈ سے ۱۷۰؍ بیڈ۔ یہاں مفت میں علاج کیا جاتا ہے۔ آنجہانی اندرا بائی بابو راؤ سرنائک اسپتال  (نلپاڈا)کا افتتاح،
ہندو ہرودیاسمراٹھ بالاصاحب ٹھاکرے اپالا دواخانہ (۵ مقامات: یوور، گنیش نگر، پان کھنڈا، پاتلی پاڑہ اور کولشیت) کا افتتاح کیا۔ آروگیہ مندر (۶؍مقامات) کا افتتاح،
ماتوشری گنگوبائی سنبھاجی شندے سینئرز پیراڈائز( حضوری) اور دھرمویر آنند دیگے لائبریری  (کشش پارک) وغیرہ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK