تین ریاستوں گوا، بہار اور جھارکھنڈ کو پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ملی،مدھیہ پردیش کیلئے ۲؍وندےبھارت ٹرینیں،وزیر اعظم نے سبھی ٹرینوں کو بھوپال سے ہری جھنڈی دکھائی ، ۵؍ نئی ٹرینوںکے ساتھ ہی ملک میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد ۲۳؍ ہوگئی
EPAPER
Updated: June 28, 2023, 9:12 AM IST | bhopal
تین ریاستوں گوا، بہار اور جھارکھنڈ کو پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ملی،مدھیہ پردیش کیلئے ۲؍وندےبھارت ٹرینیں،وزیر اعظم نے سبھی ٹرینوں کو بھوپال سے ہری جھنڈی دکھائی ، ۵؍ نئی ٹرینوںکے ساتھ ہی ملک میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد ۲۳؍ ہوگئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پانچ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس کے ساتھ ہی تین ریاستوں گوا، بہار اور جھارکھنڈ کو پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ملی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پانچ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ایک ساتھ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ ہٹیا-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس سے بہار اور جھارکھنڈ کو ایک ساتھ اس نیم تیز رفتار ٹرین کا تحفہ مل گیاہے۔اس سے دونوں ریاستوں کے دارالحکومتوں کے درمیان رابطہ بڑھے گا۔ یہ ٹرین خاص طور پر سیاحوں، طلباء اور تاجروں کیلئے ایک سوغات ثابت ہوگی۔ یہ ٹرین موجودہ ٹرینوں سے ایک گھنٹہ۲۵؍منٹ پہلے اپنی منزل پر پہنچے گی۔ یہ صبح۷؍ بجے پٹنہ سے روانہ ہوگی اور دوپہر ایک بجے رانچی پہنچے گی۔واپسی میں یہ سواچار بجےرانچی سے روانہ ہوگی اور صبح۱۰؍بجکر۵؍ منٹ پر پٹنہ پہنچے گی۔ راستے میں یہ گیا، کوڈرما اور ہزاری باغ میں رکے گی۔ اس کا چیئر کار کاٹکٹ۸۹۰؍روپے ہوگی۔
مدھیہ پردیش کو ایک ساتھ۲؍ وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ ملا ہے۔رانی کملا پتی-جبل پور وندے بھارت ایکسپریس مدھیہ پردیش کے مہا کوشل علاقے کو دارالحکومت بھوپال سے جوڑے گی۔ یہ ریاست کے کئی سیاحتی مقامات سے گزرے گی۔ ان میں بھیڑاگھاٹ، پنچ مڑھی اور ست پورہ شامل ہیں۔ کنکٹی ویٹی میں سدھار سے ان علاقوں کوفائدہ ہوگا۔ یہ وندے بھارت ٹرین اس وقت اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں سے آدھا گھنٹہ کم وقت لے گی۔یہ۳۳۷؍کلومیٹر کا سفر۴؍ گھنٹے۳۵؍ منٹ میں مکمل ہو گا۔ یہ صبح۹؍ بجکر۲۵؍ منٹ پربھوپال سے نکلے گی اور دوپہر۲؍بجے جبل پور پہنچے گی۔ واپسی میں یہ جبل پور سے دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوگی اور صبح۷؍ بجکر۱۰؍ بجے بھوپال پہنچے گی۔ اس کا چیئر کار کا کرایہ۱۰۵۵؍ روپے ہوگا۔
اسی طرح کھجوراہو- بھوپال- اندور وندے بھارت ایکسپریس ریاست کے مالوا اور بندیل کھنڈ کو بھوپال سے جوڑے گی۔ اس سے مہاکالیشور،مانڈو، مہیشور، کھجوراہو اور پنا جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ یہ اس وقت اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں سے ڈھائی گھنٹے جلدی پہنچے گی۔ یہ اندور سے صبح ساڑھے۶؍ بجے روانہ ہوگی اور صبح۹؍ بجکر۳۵؍ منٹ پربجے بھوپال پہنچے گی۔ یہ بھوپال سے شام۷؍ بجکر۲۵؍منٹ پر روانہ ہوگی اور۱۰؍ بجکر۳۱؍منٹ پر اندور پہنچے گی۔اس کا اے سی چیئر کار کا ٹکٹ۹۵۰؍ روپے ہوگا۔
دھاروارڑبنگلوروندےبھارت ایکسپریس کرناٹک میں اہم شہروں کو جوڑے گی جن میںدھارواڑ،ہبلی اوردوانگیرجیسے شہر شامل ہیںجو بنگلورسے جڑیں گے۔ اس روٹ چلنے والی موجودہ ٹرینوںکے مقابلے میںوندے بھارت ایکسپریس ان مقامات پرآدھا گھنٹہ جلدی پہنچائے گی ۔
ان میںمڈگاؤں(گوا)ممبئی وندے بھارت ٹرین بھی اہمیت کی حامل ہےجوگوا کیلئے پہلی وندے بھارت ٹرین ہے۔ی ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج (سی ایس ٹی ) سےگوا کے مڈگاؤںاسٹیشن تک ۵۸۶؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرےگی ۔ یہ ٹرین مہاراشٹر میں دادر،تھانے ،پنویل ،کھیڑ ،رتناگیری ،کنکاؤلی اسٹیشنوںپر رکے گی جبکہ گوا میںتھویم اسٹیشن پر ٹھہرے گی ۔ واضح رہےکہ ان پانچ نئی ٹرینوںکے ساتھ ہی ملک میں چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد ۲۳؍ ہوگئی ہے ۔
اپوزیشن جماعتیںوندے بھارت ٹرینوںکے افتتاح کو فضول خرچی قرار دےرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ بھوپال اور اندور رانی کملا پتی سے جبل پور کے لئے جب ہر گھنٹے ٹرینیں موجود ہیں تو ایسے میں وندے بھارت کے مہنگے ٹکٹ سے مدھیہ پردیش کے عوام کو کیا حاصل ہوجائے گا ۔