• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

قابل تجدید توانائی سے متعلق عالمی کانفر نس کا افتتاح

Updated: September 17, 2024, 1:01 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی سے متعلق ہر شعبے میں بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔

Prime Minister while inaugurating the 4th World Conference and Expo of Renewable Energy Investors. Photo: PTI.
وزیر اعظم قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی کانفرنس اور ایکسپو کا افتتاح کرتےہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی کانفرنس اور ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں  ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر وزیر اعظم نےبتایا کہ حکومت اس مانگ کو پورا کرنے کیلئے نئی پالیسیاں بنا رہی ہے اور ہر طرح سے مدد فراہم کر رہی ہے۔ 
مودی نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی سے متعلق ہر شعبے میں تیزرفتار اور بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ پچھلی دہائی میں ہندوستان نے جوہری توانائی سے پہلے کے مقابلے میں ۳۵؍ فیصد زیادہ بجلی پیدا کی ہے اور ہندوستان آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کے میدان میں عالمی لیڈر بننے کیلئے کوشاں ہے۔ مودی نے اس سمت میں تقریباً ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے کےآ ٓلودگی سے پاک ہائیڈروجن مشن کے آغاز پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں فضلہ سے توانائی کی ایک بڑی مہم بھی چل رہی ہے۔ اہم معدنیات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر زور دیتے ہوئےمودی نے کہا کہ حکومت دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ سے متعلق بہتر ٹکنالوجی تیار کرنے کیلئے اسٹارٹ اپس کو قرض دے رہی ہے۔ 
شمسی انقلاب سے متعلق ان کا کہناتھا کہ جب ۲۱؍ ویں صدی کی تاریخ لکھی جائے گی تو ہندوستان کا شمسی انقلاب سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ہندوستان کے پہلے شمسی گاؤں موڈھیرا کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے مودی نے نشاندہی کی کہ آج گاؤں کی تمام ضروریات شمسی توانائی سے پوری ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں ایسے کئی دیہاتوں کو ’سولر ویلج‘ میں تبدیل کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ا یودھیا شہر کے بارے میں مودی نے بتایا کہ حکومت ایودھیا کو ایک ماڈل سولر سٹی بنانا چاہتی ہے۔ کوشش تھی کہ ایودھیا کے ہر گھر اور ہر دفتر کو شمسی توانائی سے چلایا جائے۔ ایودھیا کے بہت سی مکانات اور دفاتر شمسی توانائی سے روشن ہوئے جبکہ ایودھیا میں بڑی تعداد میں سولر اسٹریٹ لائٹس، سولر انٹرسیکشن، سولر بوٹس، سولر واٹر اے ٹی ایم اور سولر عمارتیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ 
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے ہندوستان میں ایسے۱۷؍ شہروں کی نشاندہی کی ہے جو اسی طرح شمسی شہروں کے طور پر تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیتوں کو شمسی توانائی کی پیداوار کا ذریعہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے یہ بھی بتایا کہ آج سولر پمپ اور آبپاشی کیلئےچھوٹے سولر پلانٹس لگانے میں کسانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK