• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انکم ٹیکس بل ۲۰۲۵ء لوک سبھا میں پیش

Updated: February 14, 2025, 12:32 PM IST | Agency | New Delhi

جائزہ اور سفارش کے لئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا، اس بل کا مقصد ٹیکس سے متعلق قوانین کو آسان بنانا ہے۔

Finance Minister Nirmala Sitharaman and others are seen in the Lok Sabha during the budget session. Photo: PTI
بجٹ اجلاس کے دوران لو ک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن او ردیگر نظر آرہےہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

انکم ٹیکس بل ۲۰۲۵ء جمعرات کو لوک سبھا میں پیش کئے جانے کے بعد اسے جائزہ اور سفارش کے لئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا۔ دریں اثناء جمعرات کو بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔  
 وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس بل کو ایوان میں پیش کرنے اور اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز پیش کی جس کے لئے ایوان نے صوتی ووٹ سے منظوری دی۔
وزیر خزانہ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تجویز کرتی ہیں کہ لوک سبھا کے اسپیکر کو اس بل کے سلسلے میں ایک سلیکٹ کمیٹی تشکیل دینی چاہئے اور کمیٹی کے لئے شرائط و ضوابط طے کئے جائیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی آئندہ اجلاس کے پہلے دن اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔ اس سے قبل ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریما چندرن نے بل  سے متعلق کچھ اعتراضات کئے تھے۔ سیتا رمن نے کہا کہ ان اعتراضات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اسپیکر اوم برلا نے سیتا رمن کو ایوان کے سامنے یہ تجویز پیش کرنے کی اجازت دی۔ اراکین نے صوتی ووٹ سے سیتا رمن کی تجویز کو منظوری دی۔
 یکم فروری کو۲۶-۲۰۲۵ء کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے کے لئے نیا قانون بنانے کی تجویز  پیش کی  ہے۔ اس بل کا مقصد ٹیکس سے متعلق  قوانین کو آسان بنانا ہے۔ 
  دریںاثناء راجیہ سبھا کی کارروائی جمعرات کو۱۰؍ مارچ تک ملتوی کر دی گئی جس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان میں مرکزی بجٹ۲۶-۲۰۲۵ء پر بحث پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا جواب مکمل ہوتے ہی کارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
 پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر کے خطاب سے شروع ہوا۔ اس کے بعد صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک اور بجٹ پر دونوں ایوانوں میں بحث ہوئی۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس۳۱؍ جنوری سے شروع ہوا تھا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ۱۰؍ مارچ سے شروع ہوگا۔
 ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے سے پہلے    برلا نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کے دوران اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔ ایوان کی کام کی پیداواری صلاحیت۱۱۲؍ فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر ایوان میں۱۷؍ گھنٹے۲۳؍ منٹ تک معنی خیز بحث ہوئی اور۱۷۳؍ اراکین نے اس میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بجٹ پر ۱۶؍ گھنٹے۱۳؍ منٹ بحث کی گئی اور اس دوران ۱۷۰؍ اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK