Inquilab Logo

لگاتار بارش کے سبب ملیریا اورڈینگو کےمریضوں میں اضافہ

Updated: September 22, 2022, 10:07 AM IST | saadat khan | Mumbai

میونسپل محکمۂ صحت نے ان بیماریوںپر قابوپانےکیلئے اسپتالوںمیں خصوصی مہم شروع کی۔امراض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کواحتیاط برتنے کا مشورہ

According to the Municipal Health Department, Leptospirosis, Swine Flu, Gastro and Chikungunya are increasing due to continuous rain in the city and suburbs for the last 15 days.
میونسپل محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ ۱۵؍دن سے شہر ومضافات میں لگاتار بارش سے لیپٹو اسپائروسس، سوائن فلو ، گیسٹرو اور چکن گنیا میں اضافہ ہورہاہے

میونسپل محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ ۱۵؍دن سے شہر ومضافات میں لگاتار بارش سے  لیپٹو اسپائروسس، سوائن فلو ، گیسٹرو اور چکن گنیا  میں اضافہ ہورہاہے نیز ملیریا اور ڈینگوکےمریضوںکی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے بی ایم سی کے انسیکٹیسائڈڈپارٹمنٹ نے مچھروںکے افزائش کے مقامات تلاش کرکے  مچھروںکو ختم کرنے کی خصو صی مہم شروع کی ہےجس کے دوران میونسپل اسپتالوں، دواخانوں اور ہیلتھ مراکز پر مچھروںکی افزائش کے مقامات کی جانچ کرکے جراثیم کُش دوائوں کا چھڑکائو کیا جائے گا۔ان بیماریوں کے علاوہ ان دنوں  وائرل انفیکشن کے معاملات کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ نجی دواخانوںمیں بخار،سردی، بدن درد، یرقان اور نمونیا کے مریضوں کی بھیڑ دکھائی دےر ہی ہے۔ میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے ۱۸؍ستمبر تک کی جو تازہ رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق  ۱۸؍دن میں ملیریا، لیپٹو ، ڈینگو، گیسٹرو ، ہیپاٹائٹس اور سوائن فلوکے بالترتیب ۳۹۸، ۲۷ ، ۱۳۹، ۲۰۸، ۴۵، ۲؍اور ۶؍مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 بی ایم سی کےمطابق۱۸؍ستمبر تک ملیریا کے ۳۹۸؍ اور ڈینگو کے ۱۳۹؍ کیس در ج کئے گئے ہیں جبکہ اگست میں ملیریا کے ۷۸۷؍ اور ڈینگوکے ۱۶۹؍ کیس درج کئے گئے تھے۔ان بیماریوں پر قابوپانےکیلئے بی ایم سی نے اسپتالوں، دواخانوںاور ہیلتھ پوسٹ کیلئے خصوصی مہم شروع کی ہے جس کے دوران اندرونی اوربیرونی جگہوںکا معائنہ کرکے مچھروں کی افزائش والے مقامات تلاش کرکےجراثیم کُش دوائوں کا چھڑکائو کرنے کےساتھ مچھروںکو ختم کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ حالانکہ اس طرح کی مہم ہر سال چلائی جاتی ہےمگر امسال ایڈیشنل میونسپل کمشنر سنجیو کمار کی ہدایت پریہ مہم شروع کی گئی ہے۔ 
  انسیکٹیسائڈ آفیسر راجن نرینگریکر نے بتایاکہ ’’  اگراسپتال احاطے میں ڈینگو اور ملیریا کے مچھر پائے جاتےہیں تو اس کی اطلاع اسپتال کے ڈین اور انچارج کو دی جائے گی۔ ‘‘بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے عوام کو ملیریا اور ڈینگو کے پھیلنے سے متعلق آگاہ کیا ہے تاکہ لوگ اپنے اطراف کے علاقوںمیں صاف  صفائی رکھیں ۔انہیں کہا گیا ہے کہ جن مقامات او راشیاء میں مچھروںکی افزائش  ہوتی ہےانہیں جمع نہ ہونے دیں۔ 
  اس بارے میں میڈیکل سوشل ورکر شعیب ہاشمی نے بتایا کہ ’’ بارش سے  ان دنوں بیماریوں کازور ہے اور وائرل انفیکشن سے متاثر ہونےوالوں کی تعداد بھی بڑھی  ہے۔ روزانہ بخار، سردی، بدن درد، یرقان اور نمونیا کے متعددمریض سامنے آرہے ہیں ۔ بچے بھی ان بیماریوںمیںمبتلا ہیں۔ میونسپل اسپتالوںمیں جگہ نہ ہونے سے مریضوںکے علاج میں دقت آرہی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK