• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر فریب دہی کے واقعات میں اضافہ

Updated: October 07, 2024, 12:51 PM IST | Agency | Hyderabad

۱۸؍ ملزمین گرفتار، ۵؍ لاکھ نقد اور۲۶؍ موبائل فون ضبط، تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں ایک ساتھ کارروائی کی گئی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ملک میں ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر فریب دہی کے کئی معاملات سامنے آنے کے بعد اتوار کو پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں تلنگانہ سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے کم از کم ۱۸؍ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان پر ۳۱۹؍سے زیادہ سائبر دھوکہ دہی کے معاملہ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ واضح ہو کہ ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ فریب دہی کا ایک نیا طریقہ کار ہے جس کے تحت سائبر مجرمین خود کو سی بی آئی، ای ڈی یا انکم ٹیکس افسر کے طور پر پیش کر کے لوگوں سے فریب دہی کرتے ہیں۔ اس میں مجرمین متاثرہ افراد کو فون یا ویڈیو کال کے ذریعے یہ بتاتے ہیں کہ وہ کسی قانونی معاملے میں ملوث ہیں اور اس وقت انہیں ڈیجیٹل طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہ ویڈیو کال کاٹ نہیں سکتے اور نہ اسکرین کے سامنے سے اٹھ کر جاسکتے ہیں۔ اس دوران متاثرہ شخص سے بینک اکائونٹ کی تمام تفصیل حاصل کی جاتی ہے اور اس کے اکائونٹ سے بڑی رقم نکال لی جاتی ہے یا پھر متاثرہ کو ہی وہ رقم منتقل کرنے کو کہی جاتی ہے۔ اس صورتحال میں وہ ان پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ اگر وہ فوری طور پر رقم ادا نہیں کریں گےتو تھوڑی ہی دیر میں انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر فریب دہی کے کئی معاملے سامنے آچکے ہیں جس کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ 
 پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حیدرآباد پولیس کی سائبر کرائم یونٹ نے کرناٹک، مہاراشٹر اور راجستھان سمیت الگ لگ ریاستوں میں ایک خصوصی آپریشن کے ذریعہ ان ۱۸؍ سائبر کرائم کے ملزمین کو گرفتار کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK