• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

افغان حکومت پر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے دباؤ میں اضافہ

Updated: October 01, 2024, 12:37 PM IST | Agency | New York

پاکستان چین، ایران اور روس نے طالبان پر زور دیا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد وں کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے۔

File photo of ambassadors of the Taliban government of Afghanistan. Photo: INN
افغانستان کی طالبان حکومت کے سفیروں کی فائل فوٹو۔ تصویر : آئی این این

 پاکستان چین، ایران اور روس پر مشتمل گروپ نے افغانستان میں طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لئے واضح کارروائی کرے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے موقع پر ہونے والے وزارتی سطح کے اجلاس کے بعد گروپ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں افغانستان میں موجود متعدد دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں داعش، القاعدہ، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک، جیش العدل، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) شامل ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیمیں علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ طالبان قیادت پر زور دیا گیا کہ وہ تمام دہشت گرد گروہوں کو ختم کریں اور افغان سرزمین ہمسایہ ممالک پر حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے ان تنظیموں کی جانب سے درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کی سرگرمیوں سے نہ صرف افغانستان کے ہمسایہ ممالک بلکہ خطے کو بھی خطرہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو سرحد پار حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK