• Thu, 13 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور فرانس دفاع وشہری جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کیلئے پُرعزم

Updated: February 13, 2025, 2:09 PM IST | Agency | Marseille

وزیراعظم کا دورہ فرانس کامیابی سے ہمکنار، دونوں ملکوں کا خلائی محاذ پر بھی مل کر کام کرنے کا اعلان، مودی کو الوداع کہنے کیلئے فرانسیسی صدر خود ہوائی اڈہ پہنچے۔

Modi with Emmanuel Macron during a visit to a nuclear facility in France. Photo: INN
مودی فرانس میں نیوکلیائی مرکز کے دورہ کے وقت ایمانوئل میکرون کےساتھ۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کو دفاع، شہری نیوکلیئر توانائی اور خلا کے اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
 دونوں لیڈر پیرس میں اے آئی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک ہی طیارے سے مارسیلے  پہنچے  اور دو طرفہ تعلقات نیز اہم عالمی  و علاقائی امور کے مکمل اسپکٹرم پر تبادلہ خیال کیا۔ مارسیلے میں دونوں ملکوں  کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔  مودی اور میکرون نے ہندوستان -فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ  کیلئے  مضبوط عزم کا اعادہ کیا، جو پچھلے۲۵؍ برسوں میں مسلسل کثیر جہتی تعلقات میں تبدیل ہوئی ہے۔
 وزارت خارجہ نے  بتایا کہ میٹنگ میں ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں لیڈروں نے دفاع، شہری نیوکلیئر توانائی اور خلاء کے تزویراتی شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شراکت داری کا یہ شعبہ حال ہی میں ختم ہونے والی اے آئی ایکشن سمٹ اور۲۰۲۶ء میں آنے والے ہندوستان-فرانس سال اختراع کے پس منظر میں زیادہ  اہم  ہو گیا ہے۔  دونوں لیڈروں  نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کی بھی اپیل کی اور اس سلسلے میں۱۴؍  ویں ہند-فرانس سی ای او فورم کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا۔
 اس دوران مودی نے ساورکر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مارسیلے کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہیں پر ساورکر نے برطانوی حکام کی قید سے فرار ہونے کی جرأت مندانہ کوشش کی تھی۔ ‘‘انہوں نے اس وقت کے فرانسیسی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں  نے  ساورکر کو برطانوی تحویل میں نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانیہ سے فرار ہوکر  ساورکر مارسیلے پہنچے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK