• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اور کویت باہمی تعاون بڑھانے کیلئے سرگرم

Updated: December 07, 2024, 10:33 AM IST | Agency | Mumbai/New Delhi

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپنے کویتی ہم منصب عبداللہ علی ال یحییٰ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔

S Jayshankar and Abdullah Ali Al Yahya. Photo: INN
ایس جے شنکر اور عبداللہ علی ال یحییٰ۔ تصویر: آئی این این

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپنے کویتی ہم منصب عبداللہ علی ال یحییٰ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، خوراک کی حفاظت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت ہندوستان-کویت تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یحییٰ نے ۳۔ ۴؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو جے شنکر کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کیا، جو کویت کے وزیر خارجہ کے طور پر ہندوستان کا ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ’’دونوں وزراء نے وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ تعاون کمیشن (جے سی سی) کے قیام سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ جے سی سی کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت، سلامتی اور ثقافت کے شعبوں میں نئے مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے۔ وزیر خارجہ یحییٰ نے اس دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ایک ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کویت میں ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ ہندوستانی کمیونیٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کویت کی قیادت کی تعریف کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK