• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشین چمپئن ٹرافی میں ہندوستان کی پاکستان پر فتح

Updated: September 14, 2024, 6:02 PM IST | New Delhi

ہاکی ٹیم انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

After the Indian team won. Photo: X
ہندوستانی ٹیم جیتنے کے بعد۔ تصویر: ایکس

کپتان ہرمن پریت کی کرشماتی کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستان نے ایشیائی چمپئن ٹرافی۲۰۲۴ء کے لیگ میچ میں سنیچر کو روایتی حریف پاکستان کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر پاکستان کے احمد ندیم نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم مخالف ٹیم کی خوشی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی جب ہندوستان کے ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے میچ برابر کردیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان نے جوابی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں۱۹؍ویں منٹ میں ابھیشیک کے انجکیکٹ پر ہرمن پریت نے گول پوسٹ کے بیچ سے گیند کو جال میں الجھا دیا اور بالآخر یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: میزبان کی حیثیت سے ہمیں ابھی بھی بہت کچھ سیکھنا ہے: جوناتھن ٹراٹ

چمپئن ٹرافی میں پڑوسی ملک کے خلاف ہندوستان کی یہ اب تک کی آٹھویں جیت ہے جبکہ پاکستان دو مرتبہ جیت چکا ہے۔ دو میچ ڈرا ہوئے۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان اپنے پانچوں میچ جیت کر۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے اور اس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ اپنی مہم کے ابتدائی میچ میں میزبان چین کو۰۔۳؍گول سے شکست دینے کے بعد ہندوستان نے دوسرے میچ میں جاپان کو ۱۔۵؍گول سے شکست دی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ۲۰۲۳ء کے رنر اپ ملائیشیا کو میچ میں۱۔۸؍ سے شکست دی جبکہ کوریا کے خلاف۱۔۳؍ سے کامیابی حاصل کی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK