• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان دنیا میں استحکام، اعتماد اور شفافیت کی مضبوط بنیاد ہے: وزیراعظم مودی

Updated: October 26, 2024, 9:47 AM IST | New Delhi

نئی دہلی میں جرمن بزنس کی ایشیا پیسیفک کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں جرمن چانسلر اولاف شلز اور وائس چانسلر ڈاکٹر رابرٹ ہابیک نے شرکت کی۔

Prime Minister Modi and German Chancellor Olaf meeting at the program. Photo: INN
وزیراعظم مودی اور جرمنی کے چانسلر اولاف پروگرام میں ملتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو دنیا کے استحکام، تسلسل، اعتماد اور شفافیت کیلئے ایک مضبوط بنیاد قرار دیا اور جرمن صنعت سے ہندوستانی ہنر اور اختراع کو اپنانے اور ایک بہتر مستقبل کے لئے اپنا تعاون یقینی بنانے پر زور دیا۔   مودی نے  یہاں جرمن چانسلر اولاف شلز اور وائس چانسلر ڈاکٹر رابرٹ ہابیک کی موجودگی میں جرمن بزنس کی ایشیا پیسیفک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  یہ بات  کہی۔ ہر قدم اور ہر محاذ پر ہندوستان اور جرمنی کے درمیان دوستی کے گہرے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  انہوں نے کہا’’یہ سال ہندوستان-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کا۲۵؍ واں سال ہے،جسے ہم آگے بھی  نئی بلندیاں دینے والے ہیں۔

ہم نے اگلے۲۵؍  برسوں میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے روڈ میپ تیار کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اتنے اہم وقت پر جرمن کابینہ نے فوکس آن انڈیا دستاویز جاری کیا ہے۔جس میں اس بات کا بلیو پرنٹ ہے کہ کس طرح دنیا کی دو مضبوط ترین جمہوریتیں، دنیا کی دو اعلیٰ معیشتیں، مل کر عالمی بہبود کیلئے  ایک طاقت بن سکتی ہیں۔ اس میں کام کرنے کا انداز اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو جامع طور پر آگے بڑھانے کا عزم واضح طور پر نظر آتا ہے۔ خاص طور پر جرمنی نے ہندوستان کی ہنر مند افرادی قوت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔‘‘ مودی نے کہا  ’’جرمنی نے ہنر مند ہندوستانیوں کیلےے ویزوں کی تعداد ہر سال۲۰؍ ہزار سے بڑھا کر۹۰؍ ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے جرمنی کی ترقی کو ایک نئی تحریک ملے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK