• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان بقائے باہمی اور کثرت میں وحدت کی شاندار مثال ہے:شیخ عبد الکریم العیسیٰ

Updated: July 12, 2023, 10:06 AM IST | Ahmadullah Siddiqu | new Delhi

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ہندوستان آمد پرانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں سمینار کا انعقاد ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کی شرکت

Sirajuddin Qureshi presenting a memento to Dr. Abdul Karim Al-Aesa. With Ajit Doval
سراج الدین قریشی ڈاکٹر عبد الکریم العیسیٰ کو میمنٹو پیش کرتے ہوئے۔ ساتھ میں اجیت ڈوبھال

رابطۂ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کثرت میں وحدت اور سیکولرآئین کی تعریف کرتے ہوئے ہندوستان کو بقائے باہمی کی عمدہ مثال قرار دیا۔خسرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میںمنعقد ہ پروگرام میںدانشوروں، ماہرین تعلیم اور مذہبی رہنماؤں سے خطاب کرتےہوئے انہوںنے کہا کہ جہاں دنیا کے کئی حصوں میں منفی رجحانات میں اضافہ ہورہاہے ، وہیں ہندوستان بقائے باہمی کا ایک بہترین نمونہ  بنا ہوا ہے۔
 واضح رہے کہ اس پروگرام میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔پروگرام کے آغاز میں خسرو فاؤنڈیشن کے کنوینر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔انہوںنے دونوں شخصیات کا تعارف بھی پیش کیا۔اس کے علاوہ دونوں معزز مہمانوں کو سراج الدین قریشی نے شال اوڑھا کر میمنٹو پیش کیا۔ عبد الکریم عیسیٰ  نے رواداری اور بقائے باہمی کے عملی مظاہرہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض کانفرنس تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس کو ہمیں اپنی زندگیوں میں بھی اتارنا چاہئے۔ انہوںنےہندوستانی مسلمانوں کی تعریف کرتے انہیں جذبہ قومیت سے سرشار قرار دیا اور کہا کہ وہ اس تنوع کا اہم حصہ ہیں۔ شیخ عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ تنوع صرف ایسی چیز نہیں جس کوصرف کتابوں میںپڑھایا جائے بلکہ اس پر عام زندگی میں عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK