• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے، دفعہ ۳۷۰؍ کو ہم نے دفنادیا ہے: مودی

Updated: October 31, 2024, 11:53 PM IST | kevadia

قومی اتحاد دن کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو جم کر نشانہ بنایا

Prime Minister Modi taking oath to keep the country united on National Unity Day. (PTI)
وزیر اعظم مودی قومی اتحاد دن پر ملک کو متحد رکھنے کا حلف لیتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

وزیراعظم مودی نے قومی اتحاد دن کے موقع پر یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ملک، ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے جو ایک سیکولر سول کوڈہے۔کیواڑیا(ضلع نرمدا، گجرات) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ بھی کہا کہ ہم اب ایک ملک، ایک انتخاب کے  لئےکام کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط کرے گا، جس سے ہندوستان کے وسائل کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے اور ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے اتحاد کا عہد لیا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل   کے ۱۴۹؍ ویں یوم پیدائش پر ایکتا نگر میں اسٹیچو آف یونٹی پر پھول چڑھائے۔
  مودی نے کہا کہ گزشتہ ۱۰؍ سال ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کیلئے بے مثال کامیابیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ حکومت کے ہر عمل اور مشن میں قومی یکجہتی کا عزم نظر آتا ہے۔ اس دوران مودی نے اپوزیشن پارٹیوں پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ اربن نکسل حمایت یافتہ لوگ ملک کے اتحاد اور سالمیت کے خلاف ہیں لیکن عوام انہیں اچھی طرح سے پہچانتے ہیں اوربہت جلد انہیں پوری طرح سے ختم کردیا جائے گا۔  مودی نے اس دوران دفعہ ۳۷۰؍ کا بھی ذکر کیا  اور کہا کہ ہم نے اس دفعہ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفنادیا ہے۔ اب اسے کبھی باہر نہیں نکالا جاسکے گا۔ گزشتہ ۷۰؍ سال میں ملک کا قانون وہاں نافذ نہیں ہوتا تھا لیکن ہم نے اب یہ بھی ممکن کر دکھایا ہے اور آگے بھی ہمارے اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK