• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان ۹ء۳؍ فیصد کے ساتھ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی تجارت میں چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ

Updated: January 04, 2025, 11:55 AM IST | Agency | New Delhi

 ہندوستان عالمی تجارت میں ۹ء۳؍ فیصد حصہ کے ساتھ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا دنیا کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کے ایک تجزیے کے مطابق ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ملک کے کل برآمدی کاروبار میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات (ٹی اینڈ اے) کے شعبے کا حصہ، بشمول دستکاری کا حصہ۲۱ء۸؍ فیصد رہا۔

Development of Textiles in India. Photo: INN
ہندوستان میں ٹیکسٹائل کی ترقی۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان عالمی تجارت میں ۳ء۹؍ فیصد حصہ کے ساتھ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا دنیا کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کے ایک تجزیے کے مطابق ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ملک کے کل برآمدی کاروبار میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات (ٹی اینڈ اے) کے شعبے کا حصہ، بشمول دستکاری کا حصہ۲۱ء۸؍ فیصد رہا۔ تجزیہ کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ۳ء۹؍ فیصد ہے۔ ہندوستان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی منڈیوں میں امریکہ اور یورپی یونین سے آگے ہے۔ ملک کی کل ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کا تقریباً ۴۷؍ فیصد ان دونوں منڈیوں میں جاتا ہے۔ 
 رواں مالی سال ۲۵۔ ۲۰۲۴ءمیں اپریل تا اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی کل برآمدات تقریباً۳۱ء۲۰؍ بلین ڈالر رہی جو کہ سالانہ بنیادوں پر ۶؍ فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اگر ہم اسی عرصے کے دوران دستکاری کی۱۰۵؍ کروڑ ڈالرس کی برآمدات کو شامل کریں تو اس عرصے کے دوران دستکاری سمیت ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مجموعی برآمد ۷؍ فیصد بڑھ کر۳۶ء۲۱؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ 
 ہندوستان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا بھی درآمد کنندہ ہے۔ تجزیہ کے مطابق درآمدات کا بڑا حصہ دوبارہ برآمد یا خام مال کی صنعت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی برآمدات بھی کئی جغرافیائی سیاسی حالات (جیسے بحیرہ احمر کا بحران، بنگلہ دیش کا بحران وغیرہ) سے متاثر ہوئی ہیں۔ مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ءمیں ابتدائی طور پر برآمدات کم رہیں بنیادی طور پر بحیرہ احمر کے ارد گرد جغرافیائی سیاسی بحرانوں کی وجہ، جس کی وجہ سے ۲۰۲۴ء کے پہلے ۳؍ مہینوں (جنوری، فروری اور مارچ) کے دوران برآمدات متاثر ہوئیں۔ ہندوستان نے مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ۸۹۴۶؍ملین ڈالرس کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات کی درآمد کی جو کہ ۲۳۔ ۲۰۲۲ء میں ۱۰۴۸؍ ملین ڈالرس کی درآمد کے مقابلے میں تقریباً ۱۵؍ فیصد کم ہے۔ رواں مالی سال ۲۵۔ ۲۰۲۴ءکے اپریل تا اکتوبر کی مدت میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی درآمدات (بشمول دستکاری) ۵۴۲۵؍ ملین ڈالرس رہی۔ یہ سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کی اسی مدت میں ۵۴۶ء۴؍ ملین ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ 
 رواں مالی سال کے اپریل تا اکتوبر کے عرصے میں ۱۸۵۹؍ ملین ڈالرس کی درآمدات کے ساتھ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات کی کل درآمد میں سب سے زیادہ حصہ (۳۴؍ فیصد) انسانی ساخت کے ٹیکسٹائل کا تھا۔ اگرچہ اس عرصے کے دوران اس زمرے کی درآمد سالانہ بنیادوں پر۱۳؍ فیصد کم رہی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران درآمدات ۲۱۲ء۷؍ ملین ڈالرس کے برابر تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK