Updated: March 09, 2025, 10:36 AM IST
| New Delhi
حکومت نے سنیچر کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ باہمی تجارت میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایک کثیر سیکٹر دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے)، ٹرمپ انتظامیہ کے ٹیرف اقدامات کے اثرات کو کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سپلائی چین کے انضمام کو فعال بنانے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔
حکومت نے سنیچر کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ باہمی تجارت میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایک کثیر سیکٹر دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے)، ٹرمپ انتظامیہ کے ٹیرف اقدامات کے اثرات کو کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سپلائی چین کے انضمام کو فعال بنانے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں ایک باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں امریکی انتظامیہ کے ٹیرف اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ’’فروری ۲۰۲۵ء میں وزیر اعظم کے دورۂ امریکہ کے دوران دونوں نے باہمی طور پر فائدہ مند، کثیر سیکٹر دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر بات چیت کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ ‘‘ تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے امریکہ کا دورہ کیا ہے اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے۔ جیسوال نے کہا کہ دونوں حکومتیں ملٹی سیکٹر دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کو آگے بڑھانے کے عمل میں ہیں۔ بی ٹی اے کے ذریعے ہمارا مقصد اشیا اور خدمات میں ہندوستان-امریکہ کی دو طرفہ تجارت کو مضبوط اور گہرا کرنا، مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا، ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان سپلائی چین کے انضمام کو گہرا کرنا ہے۔
ٹرمپ نے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیئے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیئے، اب امریکہ کرپٹو کرنسی ریزرو کا عالمی دارالحکومت بنے گا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کردیا۔ ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت امریکہ کرپٹو کرنسی ریزرو کا عالمی دارالحکومت بنے گا۔ امریکہ کے پاس دو لاکھ بٹ کوائن ہیں، جن کی مالیت ساڑھے ۱۷؍ ارب ڈالرس ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ، کامرس اضافی بٹ کوائن اثاثوں کیلئے کام کریں گے، جس میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اثاثے جمع کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ کرپٹو کرنسی انڈسٹری کے قائدین نے صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کی۔