ہندوستان ہین لے پاسپورٹ انڈیکس کی بنیادی طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ۱۹۹؍ ممالک میں ۸۰؍ ویں مقام سے پھسل کر ۸۵؍ ویں مقام پر آگیا ہے۔ ہندوستانی بغیر ویزا کے صرف۵۷؍ ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 10, 2025, 3:12 PM IST | New Delhi
ہندوستان ہین لے پاسپورٹ انڈیکس کی بنیادی طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ۱۹۹؍ ممالک میں ۸۰؍ ویں مقام سے پھسل کر ۸۵؍ ویں مقام پر آگیا ہے۔ ہندوستانی بغیر ویزا کے صرف۵۷؍ ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
ہین لے پاسپورٹ انڈیکس کے ذریعے جاری کردہ فہرست میں بدھ کو انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’ہین لے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ہندوستان ۱۹۹؍ ممالک میں ۸۰؍ ویں مقام سےپھسل کر ۸۵؍ ویں مقام پر آگیا ہے۔‘‘ اس انڈیکس ، جسے سٹیزن شپ اینڈ ریسیڈینس کنسلٹنسی فرم ہین لے اینڈ پارٹرنز نے شائع کیا ہے، میں دنیا بھر کے تمام پاسپورٹس کی بنیادی مضبوطی کی جانچ کی گئی ہے۔ پاسپورٹس کی مضبوطی کی جانچ اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ کسی بھی ملک میں پاسپورٹ کا حامل شخص پری ڈپارچر ویزا (جانے سے پہلےکا ویزا) کے بغیر کتنے ممالک میں داخل ہوسکتا ہے۔
ہین لے کی ویب سائٹ پر ۲۰۰۶ء تا ۲۰۲۵ء تک کا ڈیٹا موجود ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستان ۲۰۲۱ء میں اس فہرست میں ۹۰؍ ویں نمبر پر تھا۔۲۰۰۶ء میں ہندوستان اسی فہرست میں ہندوستان ۷۱؍ویں رینک پر تھا۔ گزشتہ سال اس فہرست میں ہندوستان کا رینک ۸۵؍ واں تھا۔ ۲۰۲۱ء سے اس فہرست میں ہندوستان کا رینک کمزور ہے۔ ہندوستانی ویزا کے بغیر ۵۷؍ ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ گزشتہ سال ہندوستانی بغیر ویزا کے ۶۲؍ ممالک کا سفر کر سکتے تھے۔ ۲۰۲۵ء میں ہندوستان اس رینک میں استوائی گنی اور نائیجیر کے ساتھ ۸۵؍ ویں مقام پر ہے۔ہندوستان کا پڑوسیملک پاکستان اس فہرست میں ۱۰۳؍ ویں مقام پر ہے جو ۲۰۲۴ء میں ۱۰۱؍ ویں مقام پر تھا۔ بنگلہ دیش ہین لے کی فہرست میں ۱۰۰؍ ویں مقام پر ہے جبکہ یہ ۲۰۲۴ء میں ۹۷؍ ویں مقام پر تھا۔سنگاپور ہین لے کی لسٹ میں سرفہرست ہے۔ جنوبی ایشیائی ملک کے باشندے (پری ڈپارچرویزا)جانے سے پہلے کا ویزا حاصل کئے بغیر ۱۹۵؍ ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اس لسٹ میں دوسرے مقام پر ہے۔‘‘
یاد رہے کہ گزشتہ برس فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور اور اسپین نے اس فہرست میں پہلا رینک حاصل کیا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جب ۶؍ ممالک اس لسٹ میں سرفہرست تھے۔ امسال فن لینڈ،، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا، اور اسپین اس فہرست میں پہلے تیسرے مقام پر ہیںکیونکہ یہاں کے شہری پری ڈپارچر (جانے سے پہلے کا ویزا )حاصل کئے گئے بغیر ۱۹۲؍ ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس معاملے میں سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو اس فہرست میں ۱۰۶؍ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کے شہری ویزا کے بغیر صرف ۲۶؍ ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔