• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات میں انڈین کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ۳؍ کی موت

Updated: January 06, 2025, 12:32 PM IST | Agency | New Delhi

معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثہ ہوا،عملے کے ۳؍ مہلوک اہلکاروں میں ۲؍ پائلٹ تھے،بورڈ آف انکوائری حادثہ کی تحقیقات کرے گا۔

Smoke rises from the helicopter of the accident victim. Photo: PTI
حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹرسےدھواں اٹھتا ہوا۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کا ایک اے ایل ایچ ایم کے -III ہیلی کاپٹر اتوار کو گجرات کے پوربندر ہوائی اڈے کے رن وے پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں کوسٹ گارڈ عملے کے۳؍ اہلکاروں کی موت ہو گئی جن میں ۲؍ پائلٹ تھے۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ 
 حادثے کے فوراً بعد عملے کے اراکین کو پوربندر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حادثےکی وجوہات کی تحقیقات بورڈ آف انکوائری کر رہا ہے۔ بیان کے مطابق، عملے کے کمانڈنٹ (جے جی) سوربھ، ڈپٹی کمانڈنٹ سدھیر کمار یادو اور منوج پردھان (سیلر)کی آخری رسوم سرکاری روایات اور اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ 
  پوربندر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، اتوار کو پوربندر کے اُدیوگ نگر علاقے میں کوسٹ دوپہر۱۲؍ بجکر ۱۰؍منٹ پر گارڈ ایئر انکلیو میں ایک ہیلی کاپٹر گرگیا۔ پولیس نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کے حادثےکی اطلاع ملتے ہی ایئرانکلیو میں فائر بریگیڈ اور پوربندر فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سخت مشقت کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اس دوران ہیلی کاپٹر حادثے سے سدھیر کمار یادو(۳۱)، سوربھ(۴۱) اور منوج کمار(۲۸) شدید طور پر جھلس گئے۔ انہیں اسی حالت میں پوربندر کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ کوسٹ گارڈ کا ہیڈکوارٹر پوربندر میں واقع ہے۔ ہوائی اڈے کے قریب کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو ہے۔ اتوار کی دوپہر جب کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر معمول کے راؤند کے بعد لینڈ کر رہا تھا تو اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس کے بعد آس پاس کے علاقوں میں زوردار دھماکے کی آوازیں سنی گئیں ۔ حادثے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت ۳؍ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK