ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو سنگاپور میں ایک بین الاقوامی فورم میں کہا کہ ہندوستان کی شرح نمو ۵ء۷؍ فیصد سے تجاوز کرنے کی صلاحیت ہے۔
EPAPER
Updated: September 14, 2024, 12:16 PM IST | Agency | Mumbai
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو سنگاپور میں ایک بین الاقوامی فورم میں کہا کہ ہندوستان کی شرح نمو ۵ء۷؍ فیصد سے تجاوز کرنے کی صلاحیت ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو سنگاپور میں ایک بین الاقوامی فورم میں کہا کہ ہندوستان کی شرح نمو ۵ء۷؍ فیصد سے تجاوز کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ تخمینہ موجودہ مالی سال مالی سال ۲۵ء کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا کی پیش گوئی کی گئی ۷ء۲؍ فیصد شرح نمو سے تھوڑا زیادہ ہے۔
داس نے یہ بیان بریٹن ووڈس کمیٹی کے سالانہ فیوچر آف فنانس فورم میں دیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ہندوستان کی موجودہ ترقی کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، تقریباً ۵ء۷؍ فیصد۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ یہ تقریب سنگاپور میں سوئس بینک یو بی ایس کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:ہماچل :سنجولی کے بعد اَب منڈی میں بھی مسجد کیخلاف ہنگامہ
آر بی آئی کے گورنر داس نے کہاکہ ’’اس سال کے آخر تک ہم۲ء۷؍ فیصد کی ترقی کی توقع کر رہے ہیں۔ اپریل تا جون سہ ماہی میں ہندوستان کی شرح نمو۶ء۷؍ فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال سے کم تھی۔ اس کی وجہ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے سرکاری اخراجات میں کمی بتائی جاتی ہے۔ یہ شرح ریزرو بینک آف انڈیا کے۱ء۷؍ فیصد کے تخمینہ سے کم تھی۔ داس نے کہا کہ ترقی کی پیشین گوئی کے خطرات متوازن ہیں اور مضبوط میکرو اکنامک بنیادی اصولوں سے تعاون کرتے ہیں، جس میں نجی کھپت اور سرمایہ کاری کلیدی محرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اپریل۲۰۲۲ء میں اپنی بلند ترین۸ء۷؍ فیصد سے کم ہوکر۴؍ فیصد کے ہدف کے قریب آ گئی ہے، لیکن ہمارے پاس ابھی بہت کام باقی ہے اور اس پر توجہ مرکوز رکھنا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ موجودہ مالی سال ۲۰۲۵ءکیلئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مہنگائی کی شرح ۵ء۴؍ فیصد تک آنے کا اندازہ لگایا ہے۔