روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے’ ۲۱؍ویں ای وی ایکسپو۲۰۲۴ء‘ کاویڈیو لنک کے ذریعہ افتتاح کیا۔
EPAPER
Updated: December 20, 2024, 1:06 PM IST | Agency | New Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے’ ۲۱؍ویں ای وی ایکسپو۲۰۲۴ء‘ کاویڈیو لنک کے ذریعہ افتتاح کیا۔
’’۲۰۲۳ءتک ہندوستان کی الیکٹرک وہیکل ( ای وی) مارکیٹ کے۲۰؍لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے جس سے۵؍ کروڑ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ہائبرڈ اور ای وی کا تخمینہ ۲۰۲۸ءتک مارکیٹ کا۸؍فیصد حصہ ہوگا جبکہ ای وی فنانس مارکیٹ کا حجم ۴؍لاکھ کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ ہے۔ ‘‘
ان خیالات کااظہار روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے’ ۲۱؍ویں ای وی ایکسپو۲۰۲۴ء‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ای وی انڈسٹری سےمتعلق کانفرنس کا ناگپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح کرتے ہوئے روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے صنعت کے لیڈروں پر زور دیا کہ وہ پیداوار کو۱۰؍ گنا بڑھانے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہندوستان کو ای وی مارکیٹ میں عالمی لیڈر کے طور پر متعارف کرائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی ای وی انڈسٹری کو اعلیٰ ٹیکنالوجی اور معیار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین جیسے ممالک کے ساتھ موثر طریقے سے مقابلہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان کی آٹوموبائل انڈسٹری ۵؍برس کے اندر ای وی سیکٹر کی اہم شراکت کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن جائے گی۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی آلودگی سے نمٹنے اور حیاتیاتی ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرنے سے متعلق ہندوستان کو دہرایا جو فی الحال۲۲؍ لاکھ کروڑ روپے سالانہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ۲۴-۲۰۲۳ءمیں ہندوستان۳۰؍ لاکھ ای وی رجسٹر کرے گا جس کے نتیجے میں فروخت میں ۴۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں ۶ء۴؍فیصد کی رسائی ہوئی۔
لیتھیم کے ذخائرکا ذکر کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہندوستان کے۶۰؍ لاکھ ٹن لیتھیم کے ذخائر عالمی اسٹاک کا۶؍فیصد ہیں جو۶۰؍ کروڑ ای وی کی تیاری کیلئے کافی ہیں۔ ان ذخائر کے استعمال میں تیزی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس موقع پر سوربھ دلیلا، بلراج بھنوٹ، یشپال سچر، اشوک لیلینڈ، انوج شرما اورراجیو اروڑہ نے اس کانفرنس میں ای وی انڈسٹری کی پائیداری اور مستقبل کے بارے میں متعدد مباحثوں میں حصہ لیا۔ اس کامیابی کی دہائی کا جشن مناتے ہوئے۲۱؍ ویں ای وی ایکسپو۲۰۲۴ء پرگتی میدان کے ہال نمبر ایک اور ۲؍ میں ۲۰؍ سے ۲۲؍ دسمبر تک چلے گی۔