• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اب سنگاپور میں ہندوستانی ریستوراں، ورک پرمٹ پر ہندوستانی باورچیوں کی خدمات حاصل کرسکیں گے

Updated: November 06, 2024, 7:52 PM IST | Singapore City

سنگاپور کی وزارت برائے افرادی قوت کے ہندوستان سمیت جنوبی ایشیاء کے تین ممالک کے باورچیوں کو ورک پرمٹ کی اجازت ملنے کے بعد اب سنگاپور کے ریستوران آسانی سے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرسکیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سنگاپور حکومت نے ریستورانوں کو ہندوستان اور پڑوسی ممالک سے باورچیوں کی خدمات حاصل کرنے کو منظوری دے دی۔ حکومت کے اس اقدام سے خصوصاً ہندوستانی ریستورانوں کو زبردست فائدہ پہنچے گا۔ ٹیلیگراف آنلائن کے مطابق، سنگاپور میں واقع ہندوستانی ریستورانوں نے سنگاپور حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت اب وہ ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے ورک پرمٹ پر باورچیوں کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ منگل کو چینل نیوز ایشیاء کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنگاپور میں بہت سے ہندوستانی ریستورانوں کے لئے باورچیوں کا ملنا آسان نہیں ہوتا جبکہ دیوالی جیسے تہواروں کے دوران انہیں باورچیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سنگاپور کی وزارت برائے افرادی قوت کے ہندوستان سمیت جنوبی ایشیاء کے تین ممالک کے باورچیوں کو ورک پرمٹ کی اجازت ملنے کے بعد اب سنگاپور کے ریستوران آسانی سے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرسکیں گے۔ چینل نے وزارت کو بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر میں درخواستیں قبول ہونے کے بعد پہلے تین مہینوں میں چار سو ہندوستانی ریستوراں نے ورک پرمٹ کو ٹیپ کیا۔ 

 

انڈین ریستوراں ایسوسی ایشن کے صدر گروچرن سنگھ نے کہا کہ تہواروں دوران ہمیں کیٹرنگ آرڈرز کی وجہ سے زیادہ افراد کی ضرورت پڑتی ہے، کیونکہ کچھ خاص چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو میٹھے گوشت کی طرح بنتی ہیں جو ہمارے عام مینو میں نہیں ہوتیں۔ رپورٹ کے مطابق، اس اقدام کی بدولت ریور واک ریستوران نے گزشتہ ایک سال کے دوران مزید ۳ باورچیوں کی خدمات حاصل کی اور دیوالی کے موقع گزشتہ سال کے ۳۰ آرڈرز کے مقابلے اس سال ۴۰ آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ 
گایتری ریسٹورنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایس مہندرن نے حکومت کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور امید کی کہ حکومت کے اس اقدام سے ہندوستانی ریستورانوں کو مزید مواقع ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK