• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالیہ ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے کیتھی زبان سیکھیں گی

Updated: December 10, 2019, 9:54 PM IST | Mumbai

عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کیلئے کیتھی یعنی کاٹھی بولی سیکھنے والی ہیں۔  فلمساز سنجے لیلا بھنسالی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ بنا رہے ہیں۔فلم میں عالیہ مرکزی کردار میں ہوں گی۔ وہ اس فلم کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑ رہی ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ فلم میں اپنے کردار ’گنگوبائی‘ کے ساتھ پورا انصاف کریں۔

(عالیہ بھٹ (تصویر: جاگرن
(عالیہ بھٹ (تصویر: جاگرن

ممبئی : عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کیلئے کیتھی یعنی کاٹھی بولی سیکھنے والی ہیں۔
 فلمساز سنجے لیلا بھنسالی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ بنا رہے ہیں۔فلم میں عالیہ مرکزی کردار میں ہوں گی۔ وہ اس فلم کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑ رہی ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ فلم میں اپنے کردار ’گنگوبائی‘ کے ساتھ پورا انصاف کریں۔ ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم کیلئے عالیہ اب کیتھی یا کاٹھی زبان سیکھیں گی جو سوراشٹر میں بولی جاتی ہے۔
 عالیہ نے اس سے پہلے ’۲؍اسٹیٹس ‘ کیلئے تمل اور’راضی‘ کیلئے اردو سیکھی تھی۔ ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ اگلے سال ۱۱؍ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کےعلاوہ عالیہ، ایان مکھرجی کی فلم ’برہماستر‘میں نظر آئیں گی۔
 اس فلم میں ان کے ساتھ رنبیر کپور، مونی رائے اور امیتابھ بچن بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی فلم ’تخت ‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK