Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہندوستان کا بٹر گارلک نان دنیا کا بہترین بریڈ قرار، امرتسری کلچہ دوسرے نمبر پر

Updated: March 17, 2025, 6:34 PM IST | New Delhi

مشہور فوڈ اور ٹریول گائیڈ ’’ٹیسٹ اٹلاس‘‘ کی تازہ ترین فہرست ’’ٹاپ ۱۰۰؍ بریڈز ان دی ورلڈ‘‘ میں بٹر گارلک نان کو دنیا کا سب سے بہترین بریڈکا اعزاز دیا گیا ہے جبکہ امرِتسری کلچہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Butter Garlic Naan. Photo: INN.
بٹر گارلک نان۔ تصویر: آئی این این۔

مشہور فوڈ اور ٹریول گائیڈ’’ٹیسٹ اٹلاس‘‘ کی تازہ ترین فہرست ’’ٹاپ ۱۰۰؍ بریڈز ان دی ورلڈ‘‘ میں بٹر گارلک نان کو دنیا کا سب سے بہترین بریڈکا اعزاز دیا گیا ہے۔ 
بٹر گارلک نان دنیا کی نمبرون بریڈ قرار
ہندوستانی نان نے ’’ٹیسٹ اٹلاس‘‘ کی درجہ بندی میں ۷ء۴؍ ریٹنگ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گائیڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اس بریڈ کو درج ذیل الفاظ میں بیان کیا گیا ہے:’’بٹر گارلک نان ایک روایتی فلیٹ بریڈ ہے اور نان کی سب سے مشہور اقسام میں سے ایک ہے۔ اسے میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک، چینی اور دہی سے تیار کیا جاتا ہے۔ جب اسے تندور میں پکایا جاتا ہے تو یہ سنہری ہو جاتی ہے، اور پھر اس پر مکھن یا گھی لگایا جاتا ہے اور باریک کٹا ہوا لہسن چھڑک دیا جاتا ہے۔ ‘‘ٹیسٹ اٹلاس نے یہ بھی بتایا کہ یہ مزیدار نان کن ڈشز کے ساتھ بہترین لگتی ہے:’’بٹر گارلک نان کو مختلف ہندوستانی کھانوں کے ساتھ کھانے کی سفارش کی جاتی ہے، جیسے کہ کری، بٹر چکن، دال مکھنی، ملائی کوفتہ یا شاہی پنیر وغیرہ۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TasteAtlas (@tasteatlas)

دیگر ہندوستانی بریڈجو دنیا کی ٹاپ ۵۰؍ میں شامل ہوئیں 
اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف بٹر گارلک نان نے یہ مقام حاصل کیا ہے، تو ذرا ان دیگر ہندوستانی بریڈز پر بھی نظر ڈالیں جو دنیا کی بہترین بریڈ کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں :
امرِتسری کلچہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 
ساؤتھ انڈین پراٹھا (Parotta) چھٹے نمبر پر آیا۔ 
سادہ نان آٹھویں پوزیشن پر رہا۔ 
پراٹھا ۱۸؍ویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔ 
بھٹورا نے ۲۶؍ویں نمبر پر جگہ حاصل کی۔ 
آلو نان ۲۸؍ویں پوزیشن پر آیا۔ 
روایتی ہندوستانی بریڈ  (روٹی)۳۵؍ویں نمبر پر شامل ہوئی۔ 
یہ فہرست ثابت کرتی ہے کہ ہندوستانی بریڈز نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں بے حد پسند کئے جاتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK