Inquilab Logo

موجودہ مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو۶ء۶؍فیصد رہنے کا امکان

Updated: April 27, 2024, 11:33 AM IST | Agency | New Delhi

ڈیلوئٹ نے ہندوستان کے اقتصادی نقطہ نظر پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ درمیانی آمدنی والے گروپ کی تیز رفتار ترقی نے قوت خرید میں اضافہ کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ڈیلوئٹ انڈیا نے موجودہ مالی سال ۲۵۔ ۲۰۲۴ء میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو ۶ء۶؍ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ برآمدات میں اضافہ اور سرمائے کی آمد اس کے اہم عوامل ہوں گے۔ 
 ڈیلوئٹ نے ہندوستان کے اقتصادی نقطہ نظر پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ درمیانی آمدنی والے گروپ کی تیز رفتار ترقی نے قوت خرید میں اضافہ کیا ہے۔ پریمیم لگژری مصنوعات اور خدمات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ ڈیلوئٹ نے گزشتہ مالی سال کیلئے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی پیشین گوئی کو۷ء۶؍ اور۷ء۸؍ فیصد کے درمیان تبدیل کیا ہے۔ جنوری میں، کمپنی نے مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ۶ء۹؍ سے۷ء۲؍ فیصد کی حد میں ترقی کا تخمینہ لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط ملنے کا امکان

ڈیلوئٹ انڈیا نے اپنے سہ ماہی اقتصادی آؤٹ لک میں کہا کہ ملک کی جی ڈی پی کی نمو مالی سال ۲۵۔ ۲۰۲۴ء میں ۶ء۶؍ فیصد اور اگلے سال ۶ء۷۵؍ فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔ مارکیٹس اپنی سرمایہ کاری اور کھپت کے فیصلوں میں جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کو مدنظر رکھنا سیکھ رہی ہیں۔ 
 ڈیلوئٹ انڈیا کے ماہر اقتصادیات رمکی مجمدار نے کہا کہ’’عالمی معیشت میں ۲۰۲۵ء میں تبدیلی کی توقع ہے کیونکہ اہم انتخابی غیر یقینی صورتحال ختم ہو جائے گی اور مغربی مرکزی بینک۲۰۲۴ء کے آخر میں کچھ شرحوں میں کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ‘‘ ہندوستان میں سرمایہ کی آمد میں بہتری اور برآمدات میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ مجمدار نے کہا کہ مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی پشت پر، پیشین گوئی کی مدت میں افراط زر ریزرو بینک آف انڈیا کے ۴؍ فیصد کے ہدف کی سطح سے اوپر رہنے کی امید ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK