• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیاز گوٹ لیٹنٹ تنازع: وزارت آئی ٹی کا سوشل میڈیا قوانین مزید سخت کرنے پرغور

Updated: February 20, 2025, 10:04 PM IST | New Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات اگلے ہفتے پارلیمانی کمیٹی کو سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے موجودہ فریم ورک اورمعاشرتی اقدار کے تحفظ کیلئے پلیٹ فارمز کو قانونی جانچ پڑتال کے تحت لانےکیلئے ترامیم کی ضرورت کے بارے میں جواب دے گی۔ واضح رہے کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے پارلیمانی پینل نے ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ ‘‘ میں یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے غیر مناسب تبصروں سے تنازع پیدا ہونے کے بعد وزارت سے جواب طلب کیا تھا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

’’انڈین ایکسپریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹری اگلے ہفتے پارلیمانی کمیٹی کو سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے موجودہ فریم ورک اورمعاشرتی اقدار کے تحفظ کیلئے پلیٹ فارمز کو قانونی جانچ پڑتال کے تحت لانےکیلئے ترامیم کی ضرورت کے بارے میں جواب دے گی۔ واضح رہے کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے پارلیمانی پینل نے ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ ‘‘ میں یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر الہ آبادیہکے غیر مناسب تبصروں سے تنازع پیدا ہونے کے بعد وزارت سے جواب طلب کیا تھا۔ رنویر نے۹؍ فروری کو ریلیز ہونے والے انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران مدمقابل سے مذاق میں ایک غیر مناسب سوال پوچھا تھا۔ شو کی میزبانی کامیڈین سمے رینا کر رہے تھے اور رنویر الہ آبادیہ نے اس ایپی سوڈ میں بطور مہمان جج حصہ لیا تھا۔ 
۱۱ ؍فروری کو مرکزی حکومت کی شکایت پر یوٹیوب نے اس ایپی سوڈ کو ہٹا دیا تھا۔ مزید برآں، مہاراشٹر میں شو کےتمام تمام ممبران کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اسی طرح کی ایف آئی آر آسام اور راجستھان میں بھی درج کی گئیں۔ اس کے بعد سمے رینا نے اپنے یوٹیوب چینل سے شو کے دیگر تمام ایپی سوڈز کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ 
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پینل کے استفسار کا جواب تیار کرنےکیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے تیار کردہ انٹرنل کمیونی کیشن میں، انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی اب منسوخ شدہ دفعہ۶۶؍ اے کا حوالہ دیا ہے۔ پارلیمانی پینل نے وزارت سے کہا تھا کہ وہ ۲۵؍فروری تک اپنا جواب بھیجے۔ کمیٹی نے وزارت کو سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدے پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ آزادی اظہار فحاشی کی اجازت نہیں دیتا ہے اور یہ کہ شو میں کئے گئے ریمارکس معاشرتی اصولوں کے خلاف تھے۔ بتا دیں کہ منگل کو سپریم کورٹ نےرنویر الہ آبادیہ کو گرفتاری سے راحت دی تاہم، عدالت عظمیٰ نے شو پر کئےگئے تبصروں پر سخت تنقید کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK