• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی، انڈونیشیا: پتنگ کے مانجھے میں الجھ کر ہیلی کاپٹرحادثہ، پانچوں سیاح محفوظ

Updated: July 19, 2024, 8:57 PM IST | Bali

انڈونیشیا کے بالی میں ایک ہیلی کاپٹر اس وقت حادثہ کا شکار ہو گیا جب وہ پتنگ کے مانجھے سے الجھ گیا۔ چٹان کی ڈھلوان پر کریش ہوئے اس ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ افراد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ مزید تحقیق کیلئے حکام نے جائے حادثہ پر ایک ٹیم روانہ کر دی ہے۔

A scene from the Bali helicopter crash. Photo: PTI
بالی ہیلی کاپٹر حادثے کا ایک منظر۔ تصویر : پی ٹی آئی

حکام کے مطابق بالی میں ایک سیا حتی ہیلی کاپٹر پتنگ کے مانجھے میں الجھ کر حادثے کا شکار ہو گیا،اس میں سوار دو آسٹریلیائی اور تین انڈونیشیائی سیاح بچنے میں کامیاب ہوگئے۔انڈو نیشیائی وزارت آمد و رفت کے مطابق بیل ۵۰۵؍ جیٹ رینجر ایکس نامی یہ ہیلی کاپٹر پی ٹی وائٹ اسکائی ہوائی کمپنی کا جو بالی کے جنوبی حصے میں پیکاٹو گائوں میں حادثہ کا شکارہو گیا۔انڈو نیشیائی تلاشی دستے کے ذریعے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق عملہ سمیت کل پانچ مسافر والا یہ ہیلی کاپٹر چونےکی چٹان کی ڈھلوان پر حادثہ کا شکار ہوا، تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ان میں سے تین کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا جزیروں پر مشتمل ملک ہے جس کی آبادی ۲۷۰؍ ملین ہے،حالیہ سالوں میں عوام آمد و رفت کے ذرائع کے حادثوں سے کافی متاثر ہوئے ہیں ان میں ہوائی حادثہ اور کشتیوں کی غرقابی دونوں شامل ہیں۔ حکام نے کہا کہ مزید تحقیق کیلئے جائے حادثہ پر ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK