انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے سبب تقریباً ۲۷؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ رضاکار کیچڑ میں پھنسی ہوئی گاڑیوں سے مسافروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 7:50 PM IST | Jakarta
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے سبب تقریباً ۲۷؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ رضاکار کیچڑ میں پھنسی ہوئی گاڑیوں سے مسافروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انڈونیشیا کے رضاکار آج شمالی سماترا کے قصبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کیچڑ میں پھنسی ہوئی چھوٹی بس کے مسافروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ ہفتے سیلابی بارش کی وجہ سے انڈونیشیا کے ۴؍ مختلف اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔‘‘ شمالی سماترا کے پولیس ترجمان ہادی واہیودی نے کہا کہ ’’ڈیلی سردانگ نامی گاؤں میں لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ۷؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۲۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔
The streets of Medan seen inundated after days of torrential rain battered Indonesia`s North Sumatra province. At least 110 polling stations in the city were affected by the deluge – the floods come as locals are to cast their ballots in the 2024 regional elections. pic.twitter.com/N1oUffMeFU
— RT (@RT_com) November 28, 2024
امدادی رضاکار گمشدہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں بس میں پھنسے ہوئے افراد بھی شامل ہیں اور کیچڑ میں پھنسی ہوئی دیگرگاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہیں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد کا علم نہیں۔‘‘
انڈونیشیا میں سیلابی صورتحال۔ تصویر: ایکس
لا نینا سیلابی صورتحال کی اہم وجہ
رضاکاروں کا کہنا ہے کہ ’’انہوں نے پورے ہفتے میں ۲۰؍ مردہ افراد پائے ہیں۔ آج ہم گمشدہ افراد کو تلاش کرنے اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے متاثرہوئی سڑکوں کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے گھروں، مساجد اورزراعتی زمینوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے قصبے کے دارالحکومت میدان میں سیلاب آگیا ہے جس کی وجہ سے متعدد پولنگ اسٹیشن میں علاقائی انتخابات میں ووٹنگ میں تاخیر ہورہی ہے۔ملک کی ویتھر ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ ’’سال کے آخر میں انڈونیشیا میں درجہ حرارت کے بڑھنےکے امکانات ہیں کیونکہ لانینا کااثر بڑھتا جارہاہے۔